دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اصل سازش
طاہر سواتی
طاہر سواتی
جس کی ہر بات “ میں “ سے شروع ہوکر “ میں “ پر ختم ہوجاتی ہے،نرگسیت کے شکار اس شاہکار کے لئے اس دنیا میں سب کچھ اس کی ذات ہی ہے،اپنے دور اقتدار میں جس شہزادے کا ڈرائیور بنا ہوا تھا اور اسے مکھن لگاتا تھاکہ اگر پاکستان سے الیکشن لڑو گے تو مجھ سے زیادہ ووٹ مل جائیں گے ۔اب امریکہ ، باجوہ ، حسین حقانی کے بعد اپنے اقتدار سے بیدخلی کا الزم اسی پر لگا دیا۔
اصل سازش تو اس وقت ہوئی جب ایمپائر کی انگلی کے اشارے پر اس نے۱۲۶ دن کے دھرنے دیئے اورچینی صدر کے دورے کو ملتوی کروایا اور ملاقات کے لئے آنے والےچینی سفیر کو بنی گالا سے بیعزت کرکے نکلوایا ۔
اصل سازش تو اس وقت تھی جب سامری جادوگروں کا اشارہ پاتے ہی مقدس بچھڑے نے پارلیمان کا بائیکاٹ ختم کیا اوروہاں سعودی عرب کے خلاف تقریریں کیں۔
جس کے جواب میں امارات کے ایک وزیر نے نوازشریف کو سبق سکھانے کی دھمکی دی اور پھر دنیا نے اس کا نتیجہ بھی دیکھ لیا۔
یہ سامری جادوگر جس وقت اپنے مقدس بچھڑے سے سعودیوں کی ماں بہن ایک کررہے تھے اس لمحے سعودیوں کی پاؤں پکڑ کر یقین دلا رہے تھے کہ ہم تو بخوشی یمن میں جاکر لڑنے کے لئے تیار ہیں لیکن نواز نہیں مان رہا۔اور یوں اپنی نوکری پکہ کرنے کے لئے سعودیوں کو اس کے خلاف کیا ،
اس ملک کے خلاف اصل سازش تو اس وقت ہوئی تھی جب ریاض کے اجلاس میں نوازشریف کو تقریر کرنے سے روک دیا گیا کیونکہ ٹرمپ کا فرمان تھا کہ نواز شریف آج کے بعد ایک غیر متعلقہ شخص ہے۔
اس اجلاس کے ثمرات چند دنوں بعد سعودیوں کے قطر بائیکاٹ اور پاکستان میں نواز حکومت کے خاتمے کی شکل میں آئے اور پھر معیشت کا پہیہ رک گیا ۔
یوں تو اس ملک میں جمہوری نظام کو کبھی بھی چلنے نہیں دیا گیا لیکن ۲۰۱۲ سے ۲۰۲۴ تک اس بدقسمت ملک کا ہر لمحہ محلاتی سازشوں کا گواہ ہے۔
پاشا، ظہیر السلام ، شکریہ شریف ، فیض اور باجوہ سے لیکر موجودہ سامری جادوگروں تک ہر ایک نے اس فتنہ پرور کو شہہ دی ، اس سے ہر قسم کا دنگا فساد کروایا اور یہ سہولت کاری آج بھی جاری ہے۔
اس ہفتے بھی دو ستاروں والے سامری جادوگر اپنے بنائے گئے مقدس بچھڑے کی جیل یاترا کرنے والے ہیں ،دوست ممالک کے خلاف یہ بھڑکیں ایسی نہیں ،
اس کے پیچھی وہی جادو کی انگلی ہے۔
ان کی منشا کے بغیر تو یہاں پتہ بھی نہیں ہل سکتا ،
واپس کریں