دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
' منافقت کے ہمالا' ۔طاہر سواتی
طاہر سواتی
طاہر سواتی
جس طرح اور سیز یوتھیوں کا ایک الگ مقام ہے اسی طرح حب الوطنی اور اسلامی ٹچ سے لبریز اورسیز سوشل میڈیا دانشور منافقت کے ایک منفرد رتبے پر فائز ہیں۔کینیڈا میں ایک صاحب ہیں، امریکہ میں ایک اعلی حضرت ہیں جو ماشاللہ ایک اسلامی طلبہ تنظیم کے اعلی عہدیدار بھی رہے ہیں، برطانیہ اور آسٹریلیا میں چند دانے ہیں۔ گزشتہ چار پانچ دنوں سے ان کی دانشورانہ گفتگو سن رہے ہیں۔ ملکہ کا انتقال ہؤا یہ سلطنت برطانیہ نو آبادیاتی نظام اور برطانیہ برٹش راج کے مظالم کی ایک لمبی چوڑی داستانیں لے آئے۔ آج محمد علی جناح کا یوم وفات ہے تو یہ حضرات اس کی مدبرانہ قیادت اور غیر مالائی شخصیت کے بارے میں زمین آسمان کے قلابے ملا رہے ہیں۔
اب کوئی ان سے پوچھے کہ برصغیر کے باشندوں پر تو یورپین اقوام نے قابض ہوکر حکومت کی۔

آپ جناح کے آزاد پاکستان کی بجائے برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں اسی ملکہ اور بادشاہ کی وفاداری کا حلف اٹھا کر کس منہ سے اس قوم کو آزادی کا درس دے رہے ہیں۔
مداری طاہر القادری کا سارا خاندان ملکہ برطانیہ کی وفاداری کا حلف اٹھا چکا ہے لیکن وہ گاہے بگاہے آکر ہمیں غلامی سے نجات دلانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اسی طرح حضرت نیازی کی تمام جائز ناجائز اولادیں برطانیہ میں مقیم ہیں اور وہ یہاں ہمیں مغرب سے آزادی دلا رہے ہیں۔

ذرا سچ بتائیں!
آج عمران نیازی سے لیکر نواز شریف اور زرداری صاحب تک سب کو اگر آپشن دیا جائے کہ وہ ظالم گوروں کی عدالتوں میں اپنے مقدمات کو بھگتنا چاہیں گے یا جناح صاحب کے آزاد اسلامی جمہوریہ پاکستان کی مقدس عدالتوں میں ان الزامات کا سامنا کریں گے تو ان سب کا انتخاب کیا ہوگا۔
وقت آگیا ہے کہ منافقت چھوڑ کر حقیقت کا سامنا کیا جائے۔

واپس کریں