دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
" فیصل واوڈا کا نیا پیج "
طاہر سواتی
طاہر سواتی
لگتا ہے فیصل واوڈا نے حاجی صیب کے پیج کو جوائن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آج کی پریس کانفرنس میں کچھ ایسے حقائق سے پردہ اٹھا دیا جس سے عمران نیازی نامی گدھ کو ارشد شریف کی لاش سے حسب منشاء سیاسی فائیدہ حاصل نہیں ہوگا۔پہلی بات کہ ارشد شریف کو سازشیوں نے ڈرا کر باہر بھجوایا اور پھر لندن جانے کی جھوٹی خبر پھیلائی۔

یہ بات لندن میں موجود جیو نیوز کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ارشد شریف نے مجھے فون کرکے کہا کہ میں برطانیہ آگیا ہوں لیکن جب میں نے ملاقات کے لیے وقت مانگا تو کہنے لگا کہ میں اس وقت لندن سے باہر ہوں۔ اصل مقصد میڈیا میں یہ تاثر دینا تھا کہ وہ برطانیہ میں ہیں۔

واوڈا نے اس الزام کی بھی تردید کی کہ اسے زبردستی دبئی سے ڈی پورٹ کیا گیا بلکہ وہ ویزے کی مدت ختم ہونے پر دبئی سے نکلا۔
تیسری بات کہ اس کی اسٹبلشمنٹ سے ڈیل فائنل ہوگئی تھی اور وہ پاکستان واپس آنے کے لیے تیار تھے۔ اب اس ڈیل سے کس کو تکلیف تھی۔ فیصل واوڈا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وہ آخری وقت تک ارشد شریف سے رابطے میں تھے اور اس کے موبائل میں سارے ثبوت موجود ہیں۔

واوڈا کا لانگ مارچ میں لاشیں گرانے کی سازش کا انکشاف بھی کوئی نیا نہیں۔ اسد علی طور بھی اپنے وی لاگ میں اس قسم کی کہانی بیان کرچکے ہیں کہ پہلے لاشیں گرائیں جائیں گی اور پھر کچھ ریٹائرڈ کے ذریعے حاضر سروس کو اعتماد میں لیا جائگا جو عین موقع پر کمانڈ کے احکامات ماننے سے انکار کریں گے اور مظاہرین کے ساتھ شاملِ ہوں گے۔
جس کے بعد ملک میں افراتفری پیدا ہوگی اور یوں فتنہ خان کا فتنہ عروج پر پہنچے گا۔
یہ سب کچھ نومبر کی تقرری سے قبل ضروری ہے۔
واپس کریں