دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ ’ن‘ کو نئی قیادت درکار ہے
ناصر بٹ
ناصر بٹ
پی ڈی ایم سے مل کے سیاست کرنا اب ن لیگ کے لیئے ھر گزرتے دن کے ساتھ ایک ایسا بوجھ بنتی جا رھی ھے جو اسے غیر مقبول کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رھی ھے۔
تفصیلات لمبی چوڑی ھیں مگر میرے نزدیک پی ڈی ایم کے اگر کچھ مقاصد تھے تو وہ حاصل ھو چکے ھیں اب اسکے ساتھ صرف جمہوری ایجنڈے پر ھی چلنا ن لیگ کے لیئے فائدہ مند ھو سکتا ھے ،ن لیگ کو اسکے ساتھ مل کر اپنے سیاسی فیصلے اسے پاتال کہ گہرائیوں میں پہنچا سکتے ھیں۔

پی ڈی ایم سے مل کے سیاسی فیصلے کرنے کی اب اس کے علاوہ کوئی افادیت باقی نہیں بچی کہ آپ حکومت سے چمٹے رھیں اور یہ حکومت سے چمٹا رھنا اس وقت ن لیگ کے کیئے بہت نقصان دہ ثابت ھو رھا ھے جسکا حل صرف یہی نظرآتا ھے کہ اس کو خداحافظ کہہ کر نواز شریف کی سیاست کی طرف لوٹا جائے۔
پارٹی کو نئے سرے سے اپنی تنظیمِ نو کرنا ھو گی اور مفاھمتی بیانیئے کے بُری طرح پِٹ جانے جے بعد اب اب اس بیانیئے کے سرخیل لیڈران کو بیک بنچز پر بٹھانا ھو گا،کچھ چیزیں وقت فائدے کے لیئے نہیں کی جاتیں ان کا لانگ ٹرم فائدہ سوچا جاتا ھے۔

پارٹی کو اب نئی قیادت درکار ھے جو ھر قیمت پر اقتدار کے حصول اور اس سے چمٹے رھنے سے بڑھ کے سوچ سکے،محلاتی سازشوں سے حاصل کردہ اقتدار نہ پہلے کسی کو فائدہ دے سکا اور نہ اب دے سکتا ھے۔
ایک مضبوط بیانیئے کے ساتھ اقتدار کو ٹھوکر مار کے عوام میں واپس آئیں یہی پارٹی کے مفاد میں ھے۔
واپس کریں