جماعت اسلامی نے دھرنا اور احتجاج کر کے حکومت کی بڑی خدمت کی ہے
ناصر بٹ
جماعت اسلامی کا لیاقت باغ میں دھرنا ہو جانا میرے نزدیک حکومت اور جماعت اسلامی دونوں کے لیئے وِن ونِ صورتحال ہے حکومت کے لیے اس وجہ سے کیونکہ جماعت نے دھرنے کا اعلان اسلام آباد میں کیا تھا حکومت ان کو پنڈی کے ایک پارک میں بٹھانے میں کامیاب ہو گئی جہاں لوگوں کو آمدورفت میں کوئی پرابلم نہ ہو گیاور حکومت پر زیادہ پریشر نہیں آئیگا۔جماعت اسلامی کے لیے اس وجہ سے کہ وہ اب کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے ایک عوامی ایشیو کے لیے دھرنا تو دیا اور بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف عوامی احتجاج رجسٹرڈ کروایا۔
مجھ سے پوچھیں تو جماعت نے دھرنا اور احتجاج کر کے حکومت کی ایک بہت بڑی خدمت کی ہے وہ کسطرح یہ میں آپ کو بتاتا ہوں۔
حکومت اس وقت مہنگی بجلی کے ایشیو میں بری طرح پھنسی ہوئی ہے یہ وہ چھپکلی ہے جو اگلی بھی نہیں جا سکتی اور نگلی بھی نہیں جا سکتی بجلی اسقدر مہنگی ہے کہ بجلی کے یہ ریٹس جاری رہنا ممکن ہی نہیں کیونکہ یہ عوام کی استطاعت سے ہی باہر ہیں آپ اسطرح سمجھ لیں کہ ڈاکوؤں نے کسی غریب آدمی کا بچہ اغوا کر کے دو کروڑ تاوان مانگ لیا ہو تو پھر ڈاکو بچے کو ماریں یا چھوڑ دیں تاوان انہیں اس وجہ سے نہیں مل سکتا کیونکہ بچے کے والدین کے پاس رقم موجود ہی نہیں تو بجلی کے بلوں کا بھی یہی مسلہ ہے کہ ابھی تو لوگ اپنی کچھ چیزیں بیچ کے بل بھر رہے ہیں مگر یہ کتنی دیر مزید چل سکتا ہے۔
جماعت اسلامی کا یہ دھرنا اور احتجاج اس وقت حکومت کے لیے بہت زیادہ سود مند اسلیے ہے کہ حکومت پاکستانی اشرافیہ کی ملکیت آئی پی پیز سے کپیسٹی چارجز ختم کرنے کے لیے منت ترلہ کر رہی ہے ایسے میں اگر اسطرح کے احتجاج ہوتے ہیں تو حکومت کی بارگینگ پوزیشن مضبوط ہو گی وہ آئی پی پیز سے کہہ سکتے ہیں کہ اس مسلے پر اگر احتجاج بڑھ گیا تو آپ کو جو مل رہا ہے وہ بھی نہیں ملے گا اور لوگوں کا غم و غصہ کا رخ آپکی طرف مڑنا شروع ہو جائے گا جو ابھی سے میڈیا پر مڑنا شروع ہو گیا ہے۔
جماعت اسلامی کا دھرنا یہ بھی ثابت کر گیا کہ آپ کو احتجاج کے لیے عدالتی سہولت کاری کی ضرورت نہیں ہوتی جس طرح پی ٹی آئی اپنا ہر کام کروانے کے لیے عدالت پہنچ جاتی ہے احتجاج اور دھرنے عدالتوں کی اجازت سے نہیں ہوا کرتے آج پی ٹی آئی نے پھر اجازت نہ ملنے پر اپنا احتجاج ملتوی کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ انکے پاس اگر ووٹ کی طاقت موجود ہے بھی تو سٹریٹ پاور بالکل بھی نہیں اور معمولی اقدامات کے ذریعے انکو بھگایا جا سکتا ہے اور یہ بھی کہ انکے تمام احتجاج وغیرہ کسی سہولت کاری کے مرہون منت ہوتے تھے۔
جماعت اسلامی کے پاس ہر چند ووٹ کی طاقت موجود نہیں مگر انہوں نے اپنے جتنے بھی لوگ تھے ان کے ذریعے ایک اچھا شو کر لیا ہے اور اب لیاقت باغ میں دھرنا دے رہے ہیں اسکی وجہ صرف یہی ہے کہ انکے ساتھ جتنے بھی لوگ ہیں وہ پارٹی کے ساتھ مخلص ضرور ہیں اور اپنے قائد کی آواز پر لبیک بھی کہتے ہیں بولے تو سہولت کاری کے بغیر بھی۔
باقی جماعت اسلامی اب بھی ایک سنگین غلطی کر رہی ہے اور وہ یہ کہ وہ خالصتاً ایک عوام ایشیو کو سیاسی بنا رہی ہے اگر وہ مہنگی بجلی تک ہی محدود رہیں اور اسے پاکستانی اشرافیہ کی لوٹ مار بنا کے پیش کریں تو انہیں زیادہ کامیابی ملے گی اس مسلے کو سیاسی بنانے سے عوام کا تقسیم ہونا لازمی ہے جس سے انہیں بچنا چاھیے یہ ماڈل جماعت کے موجودہ امیر کراچی میں استعمال کر چکے ہیں۔
واپس کریں