دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آپ کا ساتھ چاہیئے۔فرنٹیئر فاونڈیشن ویلفیئر ہسپتال
خالد خان۔ کالم نگار
خالد خان۔ کالم نگار
" فرنٹیئر فاونڈیشن ویلفیئر ہسپتال اینڈ بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز پشاور ، سوات ، کوہاٹ"سال 2003 میں قائم ہونے والے فرنٹیئر فاونڈیشن کے تمام مراکز میں پختونخوا اور افغانستان کے طول و عرض سے 9 ہزار سے زیادہ غریب بچوں کا گزشتہ 22 سال سے مفت علاج معالجہ ہو رہا ہے جو تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا ، بلڈ کینسر اور خون کے دیگر موذی امراض میں مبتلا ہیں اور سسک سسک کر موت کے اندھیروں میں گم ہورہے ہیں۔ صوبے کے تمام ہسپتالوں میں زیر علاج ضرورت مند مریضوں کو بلاتفریق صحت مند خون اور خون کے اجزاء مفت فراہم کیئے جاتے ہیں۔ مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس منعقد کیئے جاتے ہیں اور قدرتی آفات کے مواقع پر متاثرین کو ہر طرح کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
فرنٹیئر فاونڈیشن کے تمام مراکز میں نادار بچوں کا مفت طبی معائنہ ، تشخیص ، داخلہ ، خون، ادویات اور مکمل علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ بچوں اور انکے ساتھ موجود لواحقین کی خدمت میں مفت معیاری کھانا پیش کیا جاتا ہے۔ یہ تمام خدمات اللہ تبارک و تعالی کے کرم اور رحم دل خواتین و حضرات کی عملی مدد اور مالی تعاون سے ممکن ہوسکا ہے جو راہ خدا پر چلتے ہوئے ہماری طاقت بنے ہوئے ہیں ، حسب توفیق ان نادار بچوں کے لیئے مالی مدد کرتے ہیں اور ان معصوم دعاوں کے طفیل ہم سب کی دنیا اور آخرت سنوارتے ہیں ۔"
ہم آپ سے ساتھ دینے کی درخواست کرتے ہیں اور آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ خود تشریف لاکر نہ صرف اپنی آنکھوں سے سب کچھ دیکھ لیجئے بلکہ ان معصوم کلیوں اور انکے دکھی والدین کے ساتھ تھوڑا وقت گزار کر ان کی ہمت بندھایئے۔ آپ مختلف حوالے سے ان بچوں کی مدد کر سکتے ہیں جن میں خون کا عطیہ ، ادویات ، خوراکی مواد ، پوشاک ، بلڈ بیگس اور نقد رقومات شامل ہیں۔ نقد رقومات براہ راست فرنٹیئر فاونڈیشن ویلفیئر ہسپتال اینڈ بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کے مندرجہ ذیل دو اکاونٹس میں جمع کیئے جاسکتے ہیں۔
1: United Bank Limited
PK04 UNIL 0109 0002 4411 1984
Arbab Road Stop University Road Peshawar, Pakistan
2:Muslim Commercial Bank
PK66 MUCB 0027 7010 1003 3790
Swift code MUCBPKKA
Main Branch Peshawar Cantt, Pakistan
دیگر عطیات ہسپتال ہذا کو بجھوائے جاسکتے ہیں یا ہمیں وصولی کے لیئے فون کرکے بلایا جاسکتا ہے۔ جو بھی احباب کسی بھی صورت میں مدد کرنا چاہتے ہیں تو وہ مزید راہنمائی کے لیئے دیئے گئے نمبرات اور پتہ پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔شکریہ خالد خان ۔ڈائریکٹر کمیونیکیشنز اینڈ پی آر ،فرنٹیئر فاونڈیشن ۔46 ڈی اولڈ جمرود روڈ یونیورسٹی ٹاون، پشاور- خیبر پختونخوا ، پاکستان۔
موبائل : 03332233113
وٹس ایپ : 03239372413
واپس کریں