طاہر راجپوت
اگلی ایک دو صدی میں انسان ایک اور زمین دریافت کر لے گا اور دو صدیوں تک وہاں آباد ہو جاۓ گا ۔کیپلر 352 جسے دوسرا زمین کی طرح کا سیارہ مانا جاتا ہے، پر سائنس دانوں کی نظر ہے۔ وہ جولائی 2015 میں ناسا کے راڈار پر آیا۔ زمین سے 1800 نوری سال دور ہے اور اپنے سورج کے گرد 385 دنوں میں چکر پورا کرتا ہے۔ زمین کی طرح وہ بھی اپنے سورج سے بلکل مناسب فاصلے پر ہے یہ سیارہ زمین سے پانچ گنا بڑا ہے۔ ااس کے علاوہ جمیز ویب نے سیارہ K2 میں زندگی کے آثار ڈھونڈے ہیں، جو ہم سے محض 120 نوری سال کے فاصلے پر ہے۔
انسان کی عمر مختصر ہے لیکن زندگی کی عمر تین ارب ستر کروڑ سال ہے۔ زمین کے پیدا ہونے کے کچھ عرصے بعد زندگی وجود میں آ گئی تھی۔ ہم تک آتے آتے زندگی کو تین ارب ستر کروڑ سال لگے۔ اس لئے انسان منفرد اور نایاب ہے۔زمین اور اس کے atmosphere میں پانی کی مقدار ہمیشہ سے ایک جیسی ہے۔ یعنی یہ اربوں سالوں میں ایک قطرہ کم یا زیادہ نہیں ہوا۔ اس لئے ہم که سکتے ہیں زمین سے کچھ باہر نہیں جاتا۔ لیکن کیا کوئی باہر سے آ سکتا ہے۔؟ جیسے ایلینز۔
لازمی نہیں کہ ایلینز انسانوں سے مشابہت رکھتے ہوں یا زمینی مخلوق سے، جیسے اکثر انیمیشن فلموں میں دکھایا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر زندگی کسی بھی سیارے پہ اسی اصول سے جنم لے جیسے یہاں تو وہ ہم سے ملتے جلتے ہو سکتے ہیں۔ لیکن یہ بھی محض قیاس ہے۔ ہو سکتا ہے وہ بلکل مختلف ہوں۔ کوئی جراثیم یا صرف توانائی کی شکل میں۔ یہ بھی فنٹسی ہے۔
زمین پر بھی انسانی مخلوقات کی اشکال، جسامت میں فرق ہے۔ جیسے ایک آکٹوپس کو دیکھیں اور انسان کو، پرندے اور مچھلی کو، گھوڑے اور سانپ کو۔ ایسا اس لئے ہے کہ ہر سپیشی خاص حالات اور ماحول میں بنی ہے۔ لیکن پھر بھی زمینی مخلوقات میں اشتراک بھی ہے۔ جیسے قریب اکثر کی آنکھیں، کان، منہ، چہرے پہ ہے۔ اور چہرہ سامنے ہے۔ اگر دیکھا جاۓ دماغ سے لے کر زیادہ تر اہم نظام چہرے پہ ہی ہیں، جس سے مجھے لگا شکل پہلے بنی اور چہرہ قدیم ہے۔ اب ایلینز کیسے ہو سکتے ہیں، یہ بھی وہاں کے حالات پہ موقوف ہے، جس سیارے میں وہ رہ رہے ہوں گے۔
ہم ایسے وثوق سے کیسے که سکتے ہیں کہ زمین سے باہر زندگی موجود ہے۔؟
اتنی وسیع کائنات میں یہ ممکن نہیں کہ زندگی اس قدر نایاب ہو کہ صرف ایک سیارہ زمین پر ہی ہو۔ اربوں کھربوں سورجوں، ستاروں کے نظام چل رہے ہیں۔ ہم ابھی سولر سسٹم سے باہر ٹھیک طرح نہیں دیکھ پا رہے۔ اگر صرف ہر کہکشاں میں جو اربوں، ستاروں پر مشتمل ہوتی ہے فقط ایک سیارے میں بھی زندگی ہو( جیسے ہماری ملکی وے میں زمین) پھر بھی دو سے تین ارب سیاروں پہ زندگی ہو گی۔وہ ہم سے دور ہے، ہم سے مخفی ہے، لیکن وہ بکثرت ہے۔
اگر زمین پر ایلین اتر آئیں آپ پوری انسانیت کی طرف سے کس کو ان سے گفتگو کرنے کے لئے منتخب کریں گے؟؟
واپس کریں