دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کیا شہباز شریف اپنی مجبوریاں سناتے رھیں گے؟
ناصر بٹ
ناصر بٹ
آپ نے ایف آئی اے میں تقرریاں کیں عدالت نے آپ کو ایسا کرنے سے روک دیا آپ خاموش رھے۔عدالت نے منحرف اراکین کے کیس میں آئین میں ترمیم کر دی آپ خاموش رھے۔عدالت نے پنجاب کی حکومت سازی کیس میں سپریم کورٹ کو پنچایت میں تبدیل کر دیا اور عمران خان کو قاصد بھیج بھیج کے پوچھتے رھے کہ کیا آپ کو ایسا فیصلہ منظور ھے، آپ کی خاموشی نہ ٹوٹی۔
آج عدالت آپ کی نیب سے متعلق قانون سازی پر سماعت فرما رھی ھے مگر آپ آج بھی خاموش ھیں اور یہ کہنے تک تیار نہیں کہ قانون سازی عوام کی منتخب پارلیمنٹ کا حق ھے کسی عدالت کو یہ حق چھیننے نہیں دین گے۔

دوسری طرف ایک فاشسٹ آدمی آئین توڑنے کے بعد توھین عدالت کرنے جا رھا تھا اور آج وہ چلّا چلّا کے کہہ رھا ھے کہ رات کو عدالت کیوں لگائی؟ یعنی ھمیں توھین عدالت کیوں نہیں کرنے دی، وہ ضمنی الیکشن میں زیادہ سیٹیں جیتنے کے بعد بھی الیکشن کمیشن کی ایسی تیسی پھیر رھا ھے تاکہ فارن فنڈنگ کیس کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کو دباؤ میں رکھا جا سکے۔
یہ ایک بہت بڑا سوال کھڑا ھو چکا ھے کہ عوام نے آپ کو جو مینڈیٹ دیا تھا آپ اسکی حفاظت کے قابل ھیں بھی یا نہیں۔
آپ کو مینڈیٹ آئین پاکستان کی حفاظت اور سربلندی کے لیئے دیا گیا تھا، آپکو مینڈیٹ ملک میں سیاسی استحکام کے لیئے دیا گیا تھا جو معاشی ترقی کی بنیاد ھے آپکو مینڈیٹ دھرنا بازی، بدامنی سے بچاؤ کے لیئے دیا گیا تھا جس سے لوگوں کو اپنی روزی روٹی کمانے کے لیئے درکار ماحول ملتا ھے مگر آپ نے اپنی الگ ھی ڈاکٹرائن شروع کر دی جسے آپ مفاھمتی ڈاکٹرائن کہتے ھیں اور آ اس داکٹرائن کی وجہ سے ملک شدید سیاسی عدم استحکام کا شکار ھو گیا ھے۔

آپ نے مصلحت کی چادر اوڑھ لی، آپ سیاسی بدامنی جلاؤ گھیراؤ کو سیاسی رواداری کہہ کر عوام کو سیاسی فاشسٹون کے حوالے کر دیا۔
آپ انکے جرائم پر انہیں قانون کی گرفت میں لانے کی بجائے اپنی مجبوریاں سنانے بیٹھ گئے۔
آپ سسٹم میں موجود یوتھیوں کو بے نقاب کرنے اور انکے خلاف صف آراء ھونے کی بجائے مفاھمتی منجن بیچنا شروع ھو گئے۔
یہ درست ھے کہ سیاست اصولوں اور اخلاقیات پر مبنی ھونی چاھیئے مگر کیا یہ بھی ضروری نہیں ھے کہ آپ کو آئین اور پارلیمنٹ سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف ننگی تلوار ھونا چاھیئے تھا؟
آج جو معاشی تباھی شروع ھو چکی ھے ھم کیسے نہ کہیں کہ یہ آپکی بزدلانہ پالیسیز کا نتیجہ ھے؟
آپ شتر مرغ کی طرح ریت میں منہ چھپاتے رھے اور ایک فتنہ پرداز شخص ملک کی بینڈ بجا گیا، آپ کیسے اس تباھی سے خود کو مبرّا کہہ سکتے ھیں؟
کیا حکومت صرف معاشی بحالی کا نام ھے، ملک کو سیاسی عدم استحکام، فاشسٹ رویوں سے پیدا ھونے والی بدامنی سے نجات دلانا حکومت کا کام نہیں؟
آئین اور قانون کو جوتے کی نوک پر رکھنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانا حکومت کا کام نہیں؟
یا آپ اپنی مجبوریاں ھی سناتے رھیں گے؟
واپس کریں