دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بجلی کا پورس۔طاہر سواتی
طاہر سواتی
طاہر سواتی
بجلی کا پورس ن لیگ کی تمام کارکردگی کو روند ڈالے گا۔اوپر سے نیشل اور سوشل پر میڈیا حکومت کا گونگا پن سونے پر سہاگا ثابت ہوگا۔آج انصافی سرکار ہوتی تو حالات اس سے بھی برے ہوتے لیکن مہاتما صبح شام ہمیں بھاشن دیتا کہ “ سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں ““ بجلی کی یونٹ ۲۰۰ روپے تک جانی تھی لیکن ہماری بہتر پالیسی کی وجہ سے ۸۰ روپے تک ہے” ادھر یوتھ برگیڈ امریکہ اور برطانیہ سے وی لاگ کرکے ثابت کرتے کہ پاکستان اس وقت توانائی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے سستا ملک ہے”
ہر وزیر اپنی وزارت چھوڑ کر وزیر اطلات بنا ہوتا ،
صبح سے لیکر شام تک ہر گھنٹے کے بعد دو دو وزیر پریس کانفرنس کرکے ہمیں مہنگائی کے وجوہات اور اپنی حکومت کے اقدمات گنوا رہے ہوتے ۔
یہاں باقی وزیر چھوڑیں وزیر اطلاعات اور وزیر توانائی تک زحمت نہیں کرتے کہ عوام کو حقائق بتا دیں ،
اوپر سے واپڈا کا چیرمین ایسے محب وطن کو لگایا ہے جو فیض گروپ کا سہولت کار ہے اور جان بوجھ کر ایسے اقدامات کررہا ہے کہ عوام چیخیں ماریں اور حکومت ناکام ہو۔ لیکن ان سب کی زمہ داری بہرحال شہباز شریف حکومت پرُآتی ہے۔
ہم نے ایک بار کوشش کی تھی بجلی پیداوار پر ۷۵ سالہ تاریخ کو قلم بند کرنے کی لیکن سو لوگ بھی اسے پڑھنا گوارا نہیں کر رہے تھے، سو وہ فضول مشق چھوڑ دی ۔
اب جنہوں ملک کو اس حالت تک پہنچایا انہی کا پروپیگنڈا سر چڑھ کر بول رہا ہے کہ ن لیگ نے قوم کو مہنگے آئی پی بیز کے جال میں پھنسایا ، کیونکہ شریف فیملی کے خود بجلی کے کارخانے ہیں ۔
باقی عوام کیا ن لیگ کے اپنے کارکن ایسے پروپیگنڈے پر دھمال ڈال رہے ہیں ۔
اس وقت عوام کو حقائق سے کوئی دلچسپی نہیں انہیں فوری طور پر ریلیف چاہئے اور ہر وہ جھوٹی بات ان کے دل کو لگتی ہے جو اس ریلف کا سپنا دکھائے۔
لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ حکومت اپنے سخت اقدامات کے باوجود ایک خاص حد سے آگے ریلیف نہیں دے سکتی ،
عوام کو حقائق کا سامنا اور اس کے حل کے لئے خود بھی کچھ کرنا ہوگا۔
جس کی بہتر شکل سول سسٹم ہے جو حکومتی اقدامات سے کافی سستے ہوچکے ہیں ، اگر آپ کا بل چھ سو یونٹ آر ہے ہیں تو آپ سولر لگواکر اسے دو سو یونٹ سے نیچے لا سکتے ہیں ، بجلی کا ذیادہ استعمال دن کے وقت ہوتا ہے رات کو صرف پنکھے اور فریج چلتے ہیں ۔
لیکن سولر کے خلاف اتنا پروپیگنڈا کیا گیا کہ لوگ اس جانب سوچتے ہی نہیں ،
ابھی بھی وقت ہے کہ یوٹیوبر کی فرضی کہانیوں میں نہ آئیں بیشک قرض لیکر سولر لگوائیں یہ ایک سال کے اندر اپنی قیمت لوٹا دیں گے۔
واپس کریں