دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نیازی کو نااہل قرار دیا جائے گا؟
جنید ملک
جنید ملک
الیکشن کمیشن نے فیصلہ دینے کے بعد اب حکومت کو ذمہ داری دے دی ہے کہ وہ آرٹیکل 63A کے تحت کیس بنائے اور عدالت میں پیش کرے۔ لیکن جہاں ایک طرف ن لیگ کا سابقہ ریکارڈ دیکھتے ہوئے حکومت کی طرف سے کوئی ٹھوس قسم کا مقدمہ بنائے جانے کی امید نہیں وہیں دلال گروپ کے ججوں سے یہ امید نہیں کہ وہ نیازی کو نااہل قرار دیں گے۔ اس کے علاوہ اس کیس میں کیونکہ جنرل پاشا اور چند دیگر پردہ نشینوں کے نام بھی سامنے آنے کا اندیشہ ہے لہذا فوج کے دباو کے باعث حکومت اور سپریم کورٹ دونوں کی طرف سے ہاتھ ہولا رکھا جانے کا اندیشہ ہے۔

ماضی کا ریکارڈ دیکھتے ہوئے بظاہر یہی محسوس ہوتا ہے کہ نیازی اس معاملے سے نکل جائے گا اور جنرل پاشا وغیرہ کا مقدمے میں ذکر بھی نہیں ہو گا۔ لیکن قسمت کا کھیل دیکھیں کہ کہانی کا اصل کردار یعنی عارف نقوی خود زیر حراست ہے اور جلد اس پر امریکی عدالت میں مقدمہ چلنا ہے۔ اس مقدمے میں جہاں دیگر الزامات پر تفصیلی بحث ہو گی وہیں پاکستان کے سابق وزیر اعظم کو غیر قانونی فنڈنگ والا کیس بھی ڈسکس ہو گا۔ اگر اس کیس میں جنرل پاشا اور اس کے ساتھ کوئی اور فوجی عہدیدار ملوث ہوئے تو امریکی عدالت میں چلنے والے مقدمے کے دوران یہ بھی سب کے سامبے آ جائے گا۔ یعنی بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی۔

قصہ مختصر یہ کہ جیسے میں نے اپنی پچھلی پوسٹ میں عرض کیا ہے کہ اگر نیازی اور اس کے ساتھ ملوث دیگر افراد کو اس بار بھی بچا لیا گیا تو امریکی عدالت میں چلنے والے کیس اور اس میں ہونے والے انکشافات کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی بہت بدنامی ہونی ہے۔ مزید یہ کہ چین، سعودی عرب، امریکہ اور ایف اے ٹی ایف کی طرف سے اس مسئلے پر کافی سخت ردعمل سامبے آنے کی توقع ہے۔ یعنی ایک لاڈلے کے چکر میں پوری قوم کا بیڑا غرق ہو جانا ہے۔
واپس کریں