دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
فرسودہ نظام کے ہتھکنڈے
بادشاہ عادل
بادشاہ عادل
انسانی نفسیات ماحول کے تابع ہوتی ہیں اور ماحول اپ کو ملک قاٸم نظام دیتا ہے جس سے انسانی نفسیات تشکیل پاتی ہیں , شاہ ولی اللہ رح فرماتے ہیں انسان کے اخلاق ماحول سے پیدا ہوتے ہیں اور ہم کتابوں پر زور دیتے ہیں ۔ہمارا فرسودہ نظام انسانی نفسیات کو کیسے بناتا ہے ؟؟ سب سے پہلے اپکو تعلیمی نظام کے زریعے سے تقسیم کیا جاتا ہے یہاں سات مذھبی syllabus ہیں جہاں سے مذھبی فرقے بنا کر ان کو اپس میں لڑایا جاتا ہے اور بعض کو سامراجی مقاصد کے لیے استعمال میں لایا جاتا ہے افغان جہاد کی مثال اپکے سامنے ہے ۔
جدید تعلیم میں جاگیردار اور سرمایہ دار کے بچے ایچی سن , ایڈورڈ, اور جدید سکول سسٹمز میں پڑھاۓ جاتے ہیں جو ٹاپ بیوروکریسی اور ملک کی لیڈر شپ کے لیے جاتے ہیں پھر بہت سارے پراٸیویٹ سکول ہیں جہاں مڈل کلاس کے بچے ملکی نظام کی middle management میں جاتے ہیں اور اکثریت lower class کی ہے تو وہاں سے بچے government کے سکولوں میں جاتے ہیں جہاں جان بوجھ کر نقل کو promote کیا جاتا ہے تاکہ lower class کے بچے competition کے exams کے قابل نہ ہوں ہم ان سے مزدوروں اور کسانوں کا ہی کام لیتے رہیں اور ان کے سلیبس بھی low mentality کا رکھا جاتا ہے تاکہ کلرک کا کام ان سے لیا جا سکے ابھی تو unicef کی رپورٹ کے مطابق lower class کے ڈھاٸی کروڑ بچے out of school ہیں ۔ پھر ہمیں ہمارے سیاسی لیڈرز کے زریعے سے علاقوں ,زبانوں اور نسلوں میں تقسیم کر کے political مقاصد لییے جاتے ہیں۔
جاگیردار اور سرمایہ دار طبقہ اگر وہ سندھ , پنجاب , کے پی یا بلوچستان کا ہو وہ سارے اپنے سسٹم کو پچانے کے لیے ایک ہوتے ہیں اور ہماری اکثریت ابادی فرقوں ,نسلوں , علاقوں اور زبانوں میں تقسیم ہو کر ایک دوسرے سے دست گریبان رہتی ہے اور بالائی طبقہ کے پاس یہی اک divide and rule کا فارمولا ہے جو فرسودہ سسٹم کو تحفظ دٸیے ہوتا ہے ۔
اسی طرح ڈراموں , فلموں اور مذھبی لیڈرز کے زریعہ سے نفرت پھیلاٸی جاتی ہے یہ ہندو , شیعہ , عیسائی , قادیانی وغیرہ ہے اور لوگ مشتعل ہو کر ان کی ابادیاں جلا دیتے ہیں , فسادات کرواۓ جاتے ہیں اور پولٹیکل مفادات لیے جاتے ہیں ۔ اس لیے انقلابی جماعت سب سے پہلے تعلیمی نظام تبدیل کرتی ہے تاکہ لوگوں psychology کو فطرت پر لایا جاۓ۔ انسانی psychology کی development میں system کا اک اہم رول ہوتا ہے اور اس role کو شعوری طور پر سمجھنا اک باشعور فرد کی اہم زمہ داری ہے۔
واپس کریں