بادشاہ عادل
سوشلزم sociolism اور کیپٹلزم capitalism کوئی مذہب نہیں بلکہ دونوں معاشی نظام ہیں اور معاشی نظام کے گرد ہی سماجیات ،مذہب ،سیاست ،عدالت ،علم اور عمرانیات کا خاکہ ترتیب پاتا ہے شاہ ولی اللہ رح فرماتے ہیں کہ دنیا میں کوئی بھی نبی آیا تو اس نے سب سے پہلے فاسد معاشی نظام کو درست کیا کیونکہ معاشرے کی سیاست ،عدالت ،عمرانیات اور سماجیات معاشی نظام کی وجہ سے بگڑتی اور بنتی ہے غلط معاشی نظام ہی انسان کے اخلاق تباہ کر دیتا ہے آج تقریباً آدھی سے زیادہ دنیا پر capitalism کا معاشی نظام غالب ہے جو سرمایہ پرست ذہنیت پیدا کر رہا ہے ۔
اک طرف تو دولت کی ہوس میں اک چھوٹے سے طبقے نے دنیا کی نوے فیصد دولت پر قابض ہو گے اور ان میں تکبر ،غرور اور عیش پسند ی جیسی بیماریاں پیدا ہو گئی اور دوسری طرف اکثریت غربت کی وجہ سے جرائم ، جسم فروشی ، منشیات ، مذہب فروشی ، علم فروشی ، انصاف فروشی ، چوری ، کرپشن ، چاپلوسی ، جہالت جیسی social evils کا شکار ہو گئے ۔
آج ہمیں اسلام کے معاشی نظام کو پڑھنا اور سمجھنا ہو گا اور اسلام کے عادلانہ معاشی نظام کو قائم کر کے ہی معاشرے کی سماجیات ، سیاسیات ،عدالت ، علم اور عمرانیات کو درست سمیت دے سکتی ہے ۔
واپس کریں