بادشاہ عادل
عالمی سرمایہ داری نظام (capitalism) کا ایک “ہائی لیول” دھوکہ یہ بھی ہے کہ یہ anti-capitalistic سوچ رکھنے والے اذہان(minds) کو سرمایہ داری نظام کے سسٹم، ڈھانچے، اداروں، پالیسیز اور اُس سسٹم کو بنانے اور چلانے والے افراد اور mindset کی بجائے، سرمایہ داری نظام کے showboys اور business managers کے پیچھے لگا دیتا ہے جیسا کہ بل گیٹس، جیف بیزوس، مارک زکربرگ، ایلون مسک یا دُنیا کے دیگر امیر ترین افراد۔ حالانکہ ان تمام show boys کا تعلق اور دائرہ کار زیادہ سے زیادہ سرمایہ داری نظام کی operational layer کیساتھ ہے نہ کہ strategic اور مرکزی layer کیساتھ۔
سرمایہ داری نظام میں مرکزی کردار ادا کرنے والے افراد (دُنیا کے چند خاندان اور افراد) ہیں باقی سب آلہ کار اور operational layers ہیں۔ سرمایہ داری نظام کو سمجھنے کے لیے اس کے مرکز سے لیکر نیچے تک تمام layers کو سمجھنا پڑے گا۔
اصل اور مرکز: چند خاندان اور گروہ
نظام کی پہلی پرت - ادارے: FED، CIA، UNO، IMF، ورلڈ، بینک، WTO اور بہت سے ادارے اور ایجنسیاں
نظام کی دوسری پرت: حکومتیں اور ان کی ایجنسیاں
نظام کی تیسری پرت: کارپوریشنز اور شو بوائز (بانی اور سی ای اوز)، وی سی فرمز، وی سی منیجرز
نظام کی چوتھی تہہ: سماجی اور عوامی گروہ، سیاسی اور مذہبی جماعتیں۔
اوپر کی تمام تہوں کے علاوہ، ایک اور پرت ہے - ایک نیچے کی تہہ: این جی اوز، انڈر ورلڈ مافیاز۔اب ہر پرت کا ایک خاص کردار ہے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ دولت اور طاقت کچھ خاندانوں اور گروہوں تک مرتکز رہے۔
ایک بار جب دنیا اس پورے ڈھانچے اور تہوں کو سمجھ لے اور ایک بار جب قومیں اپنے وسائل کو اپنی قوموں سے الگ کر دیں۔ یہ سارا نظام خود ہی تباہ ہو جائے گا۔ کیونکہ یہ ایک پتلی ہوا پر مبنی ہے۔
واپس کریں