دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمرانی دور پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب
عامر ایچ قریشی
عامر ایچ قریشی
باجوے کی طرف سے جعلی لنگڑے پر جاوید چودھری کو دیئے گئے انٹرویو میں لگاے گئے کرپشن اور بدانتظامی کے الزامات اور پھر لنگڑے کے جوابی الزامات (جس میں کوئی تردید شامل نہیں) سے ایک دوسرے کو ننگا کر کے دونوں ہی قوم کے سامنے ننگے ہوۓ ہیں- پونے چار سالہ ہائبرڈ عمرانی دور پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے جو باجوہ ڈاکٹرائن کے "پراجیکٹ لاڈلا" کے تحت غیر آئینی, غیر قانونی اور جانبدارانہ اقدامات کر کے لکھا گیا- اب دونوں فریقین موجودہ ملکی صورتحال میں ایک دوسرے کو ذمہ دار قرار دیکر ازخود حقائق سے پردے اٹھا رہے ہیں-

یہاں قابل غور بات یہ ہے کہ پردے اٹھنے کے باوجود اعلیٰ عدالتیں ان بیان کردہ غلیظ الزامات سے دانستہ نظریں چرا رہی ہیں اور چیف جسٹس آف پاکستان صریحاً جانبداری کا مظاہرہ کرتے ھوئے اپنے ذاتی سیاسی افکار کی روشنی میں ایک غلیظ مجرم کو ہیرو قرار دے رہے ہیں جبکہ انکا ہیرو بیشمار مقدمات کا سامنا کر رہا ہے جس میں سے فارن فنڈنگ کیس اور توشہ خانہ کیسز میں فیصلے بھی آ چکے ہیں-

اس سے بھی زیادہ قابل غور بات یہ کہ عمران, باجوہ اور بندیال, تینوں اشخاص انتہائی دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوۓ دنیا کو یہ باور کروا رہے ہیں کہ یہ سب لوگ انصاف, قانون اور کسی بھی قسم کے احتساب سے بالا تر ہیں اور ان پر کسی بھی قسم کی اخلاقی یا سماجی ذمہ داری بھی عائد نہیں ہوتی-

اس افسوسناک صورتحال کے باوجود میں مطمئن ہوں کہ ان تینوں کا یہ طرز عمل آئندہ کے انتخابات میں عوام کیلئے ایک مشعل راہ ثابت ہو گا اور گزشتہ 75 سالہ تاریخ کے برعکس اس مرتبہ اتنی جلدی اور تیزی کیساتھ حقائق کا عوام کے سامنے آ جانا الله تعالیٰ کی طرف سے ملک و قوم پر خصوصی عنایت کے طور پر دکھائی دے رہا ہے-
واپس کریں