دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جناب چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان
عامر ایچ قریشی
عامر ایچ قریشی
جنرل عاصم منیر صاحب! (گرامی قدر)نجانے کیوں آپکے چارج سنبھالتے ہی میں خوش گمانی کے سمندر میں غوطہ زن ہوگیا ہوں اور آپکی ذات سے بڑی بڑی امیدیں وابستہ کر بیٹھا ہوں- یہ امیدیں صرف میری ہی نہیں بلکہ پاکستان کے22 کروڑ عوام کی معصومانہ خواہشات پر مبنی ہیں:-

1- میں امید رکھتا ہوں کہ آپ اپنی قابل قیادت میں پاکستان میں ایک مضبوط جمہوری نظام قائم رکھنے کیلئے اپنے شاندار اور باوقار ادارے کو اسکی آئینی حدود میں واپس لیجانے کے عمل کا آغاز کریں گے-

2- میں امید رکھتا ہوں کہ آپکے دور میں پاکستان کا نظام انصاف بہتر ہو گا اور عدالتوں کے کام میں وھٹس ایپ یا کسی بھی دوسرے ذریعے سے رخنہ اندازی بند ہو جاے گی-

3- میں امید رکھتا ہوں کہ آپکی سنجیدہ قیادت کے دور میں اس شاندار ادارے سے لوٹوں اور مذہبی تنظیموں کا پے رول ختم کرکے انسے لاتعلقی کا اظہار کر دیا جاے گا-

4- میں یہ امید بھی رکھتا ہوں کہ آپکی مخلصانہ کمان میں ہمارا بہترین ادارہ صحافت پر کنٹرول ختم کر کے کامران خان, صابر شاکر, عمران ریاض اور ایسے کئی دوسرے پیڈ صحافیوں اور پروپیگنڈا چینلز سے قطع تعلق کر کے انکے وظائف کی فراہمی بند کردیگا-

5- میں امید رکھتا ہوں کہ آپکی قابل قیادت میں پاکستان کا قابل فخر ادارہ خارجہ, داخلہ اور خزانے سے متعلق جمہوری حکومتوں کی پالیسیوں میں ٹانگ نہیں اڑائے گا-

6- میں امید رکھتا ہوں کہ آپکی باصلاحیت اور پروفیشنل کمان کے ہوتےہوۓ اب دشمن کے ہیلی کاپٹر اور جنگی جہاز ایبٹ آباد یا بالاکوٹ پہنچنے سے پہلے ہی مار گراے جائینگے-

7- میں امید رکھتا ہوں کہ آپکی مضبوط کمان کے نیچے سویلینز/سیاستدانوں کی آڈیوز اور ویڈیوز بنانے اور انکے غیر قانونی/غیر اخلاقی کاموں کے پروفائلز بنا کر سیاسی بلیک میلنگ/انجینرنگ جیسے قبیح, فضول اور گھٹیا کاموں کی شدید حوصلہ شکنی ہوگی-

8- میں یہ امید بھی رکھتا ہوں کہ آپ جیسے با اصول کمانڈر انچیف کے ہوتے ہوۓ پاکستان کی تجارتی بارڈرز سے جڑے متعلقہ کور کمانڈرز اسمگلنگ جیسے نقصان دہ عمل سے پیسے بنانے کے بجاے اسکی روک تھام کے کام کا آغاز کریں گے-

9- مجھے آپکی انتہائی پروفیشنل قیادت سے یہ امید واثق ہے کہ آئندہ کوئی کلبھوشن یادیو, ابھینندن یا ریمنڈ ڈیوس بچ کر نہیں جائیں گے اور عوام ایسوں کو تختہ دار پر جھولتا دیکھیں گے-

10- مجھے پوری امید ہے کہ آپکی مضبوط قیادت کے ہوتے ہوۓ کوئی بھی احسان اللہ احسان سیکورٹی اداروں کی تحویل سے فرار نہیں ہو سکے گا-

11- میں یہ امید بھی رکھتا ہوں کہ آپ جیسے با کردار آرمی چیف کی قیادت میں ہمارا باوقار ادارہ لینڈ مافیا کی پشت پناہی سے ہاتھ ہٹا کر, DHA تعمیر کرنے میں دلچسپی رکھنے کے بجاے ملک کی جغرافیائی سرحدوں پر دفاعی نظام مضبوط کرے گا-12- مجھے یہ امید تو بہت زیادہ ہے کہ آپکی با اصول اور انتہائی پروفیشنل قیادت کے ہوتے ہوۓ ادارہ اب نہ کوئی "پروجیکٹ لاڈلا" لانچ کرے گا, نہ عام انتخابات میں بکسے چوری کرواے گا اور نہ RTS بٹھانے کاکام سرانجام دیگا-

13- مجھے یہ امید بھی ہے کہ آپ جیسے آرمی چیف کی شاندار قیادت ادارے کے ان تمام حاضر سروس افسران کو واپس بلآئیگی جو سول محکموں میں مختلف پوسٹوں پر تعینات ہیں-

14- میں یہ امید بھی رکھتا ہوں کہ آپ جیسے حافظ قرآن اور با کردار آرمی چیف کی قیادت میں ادارے کا یہ عوامی تاثر ختم ہو گا کہ "کوئی فوجی جرنیل واقف ہو تو کوئی سا بڑے سے بڑا قانونی یا غیر قانونی کام کروانا کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے"-

15- مجھے آپکی پیشہ ورانہ قیادت سے پوری امید ہے کہ اب مزید پاکستانی گمشدہ نہیں ہونگے بلکہ جو ادارے کی تحویل میں ہیں وہ بھی سامنے لاے جائینگے اور ان پر جو بھی الزامات ہیں ان پر باقاعدہ مقدمات قائم کر کے قانونی عمل کا آغاز کیا جائیگا-

16- مجھے آپ جیسے صاحب کردار آرمی چیف کی قیادت کے ہوتے ہوۓ یہ امید بھی ہے اور تسلّی بھی کہ ادارہ عوام کے دلوں میں اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرے گا- کوئی کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستہ کیوں نہ ہو, پاک فوج سے دلی اور غیر مشروط محبت کرے گا اور چین کی نیند سوے گا اور پاکستان کے دشمنوں کی نیندیں ضرور حرام ہوں گی (انشاء الله)

پاک افواج زندہ باد
پاکستان پائندہ باد

ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں
مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں
واپس کریں