امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کا بھارت سے کشمیریوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں روکنے کے اقدامات کرنیکا مطالبہ

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے بھارت سے کشمیری مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کے کمشنر وکی ہارٹزلر کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت مذہبی آزادی کے معاملے پر اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام افراد حملے یا بدلے کے خوف کے بغیر اپنے عقیدے پر آزادی سے عمل کر سکیں۔
امریکی ادارہ برائے مذہبی آزادی اس سےقبل مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی یکطرفہ تنسیخ کے بعد مذہبی آزادی کی حالت پر تشویش ظاہر کر چکا ہے۔
واپس کریں