دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیر میں دہشتگردی ۔ اظہر سید
اظہر سید
اظہر سید
مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مرکز پہلگام میں تیس سے زیادہ سیاحوں کا قتل تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے ۔بھارتی اس دہشتگردی کا الزام پاکستان پر لگائیں گے ۔امریکی نائب صدر چین کے خلاف جنگ میں بھارتی حمائت کیلئے بھارت کے دورہ پر ہیں سیاحوں کے اس قتل عام میں بھارتی موقف کی حمائت کریں گے ۔
پاکستان پر حملہ آور طالبعلموں اور بلوچ عسکریت پسندوں کے خلاف جب سے چین نے مصنوعی سیاروں اور ڈرون کے زریعے مدد کرنا شروع کی اور پاکستان نے بتدریج دہشت گردوں کا صفایا کرنا شروع کر دیا ہے ۔ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے درپے بھارت امریکہ مفاہمت کیلئے یہ قابل قبول نہیں کہ پاکستان چین کی مدد سے اندرونی خلفشار پر قابو پا لے ۔ پاکستان ایک طرف معاشی دیوالیہ ہونے کے خطرے کو ٹالنے میں کامیاب رہا جعفر ایکسپریس پر حملہ کے بعد بلوچستان کے معاملات بھی کنٹرول میں آنا شروع ہو گئے تھے ۔ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دوسرے ایکٹویسٹ جو گزشتہ دو سال سے عام بلوچ نوجوانوں میں نفرت کے بیج بو رہے تھے انکی گرفتاری کے بعد دھرنے اور احتجاج کے سلسلے ختم ہو رہے تھے ۔
پہلگام میں سیاحوں پر حملہ کے بعد لائین آف کنٹرول پر دباؤ آنا شروع ہو گا ۔پاکستان کی طاقتور فوج کو اب طالبعلموں،بلوچ عسکریت پسندوں اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی دباؤ کا سامنا ہو گا ۔
پہلگام پر حملہ ایجنسیوں کا کارنامہ ہے جو ڈوبتی معیشت کی بحالی کیلئے گیارہ ستمبر کرتے ہیں اور پھر جنگ کے معیشت سے معاشی بحران سے بچتے ہیں ۔
مقبوضہ کشمیر پر حملہ صدام کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی مچانے والے ہتھیار ہیں ۔ ایبٹ باد میں امریکی حملہ میں مرنے والا پاکستان کی مدد سے ایٹمی صلاحیت حاصل کرنا چاہتا تھا جیسی منصوبہ بندی ہے ۔
بھارتی پہلگام حملہ کا الزام پاکستان پر لگا کر سٹرٹجیک غلطی کریں گے ۔امریکہ چین لڑائی میں بھارتیوں کو غیر جانبدار رہنا چاہئے تھا لیکن انہوں نے چینی اسٹیل پر ٹیرف میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ چین خبردار بھی کر چکا تھا کسی ملک نے امریکی ایما پر چینی برآمدات پر ٹیرف بڑھایا چین ردعمل ظاہر کرے گا ۔
بھارتیوں نے پہلگام دہشت گردی کے بہانے لائن آف کنٹرول گرم کرنے کی کوشش کی چینی خاموش نہیں رہیں گے ۔
پاکستان کو کارنر کرنے کا مقصد چین کو گھیرنے کی کوشش ہو گا جسکی چینی اجازت نہیں دیں گے ۔یہ معاملہ زیادہ گرم ہوا تو یہ تیسری عالمی جنگ کی شروعات کا باعث بنے گا ۔
پاکستان کے پاس کھونے کیلئے بہت کم ہے بھارتیوں کے پاس کھونے کیلئے بہت زیادہ ہے ۔پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور انتہائی طاقتور فوج بھی رکھتا ہے ۔یہ 1971 نہیں بلکہ 2025 ہے اب پاکستان کو نقصان پہنچانا اسی وقت ممکن ہے جب حملہ آور ملک بھی نقصان اٹھانے کیلئے تیار ہو ۔
واپس کریں