دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان بحران سے بچ نکلے گا ۔ اظہر سید
اظہر سید
اظہر سید
ہم جب کہتے ہیں پاکستان عالمی تبدیلیوں اور چین امریکہ کشمکش کی وجہ سے موجودہ بحران سے بچ نکلے گا اسکی بنیادی وجہ یہ ہے مصنوعی سیارے صرف مغرب کے پاس نہیں جو پاکستان کے چپے چپے کی نگرانی کی صلاحیت رکھتے ہیں پاکستان کے دوست ممالک بھی یہی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
ایٹمی ہتھیاروں اور میزائل ٹیکنالوجی کی وجہ سے کوئی ریاست پاکستان پر حملہ کرنے کی حماقت نہیں کر سکتی ۔خارجیوں اور بلوچ عسکریت پسندوں کا جہاں تک معاملہ ہے تین ماہ تک جو آپریشن عید کے بعد شروع ہوا ہے نتایج آنا شروع ہو جائیں گے ۔یہ آپریشن سوچ سے بھی زیادہ کامیاب ہو گا ۔
کامیابی کی وجہ مصنوعی سیاروں سے پاکستان کی نگرانی کا عمل ہو گا ۔ابھی عشق کی ابتدا ہوئی ہے ۔معلومات کے تبادلے کاموثر نظام کاٹلنگ آپریشن میں نتایج دے چکا ہے ۔پاک افغان سرحدوں سے منسلک جس علاقہ میں فوج نے آپریشن کر کے 25 سے زیادہ خارجی مارے ہیں اس میں ساٹھ سے زیادہ زخمی بھی ہوئے ہیں ۔افغانستان والوں نے اس مرتبہ رسمی احتجاج بھی نہیں کیا ۔انہوں نے سپاری پکڑی تھی ۔پیسے وصولے تھے لیکن پاکستان کی جوابی کاروائی روکنے کی ان میں ہمت ہے نہ طاقت اور نہ پیشگی آگاہی کا نظام جو پاکستانی کاروائی کی مزاحمت کر سکے ۔وہ صرف پناہ گاہ دے سکتے ہیں لیکن ان پناہ گاہوں کی حفاظت کی صلاحیت ان میں نہیں ۔
مصنوعی سیاروں سے ٹھیک ٹھیک معلومات ملتی ہیں ۔ٹھکانے کا سراغ لگایا جاتا ہے ۔دو تین دن نگرانی کی جاتی ہے ۔دہشت گردوں کی نقل و حمل کا تعین کیا جاتا ہے پھر کہیں سے کوئی ڈرون اڑتا ہے ۔کہیں سے کوئی میزائل چلتا ہے ۔کہیں سے کوڈ کاپٹر آتا ہے ۔محفوظ ٹھکانہ ایران میں ہو یا افغانستان میں یا پھر بلوچستان سے قبائلی علاقہ جات کے پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹکڑے اڑ جاتے ہیں۔
بلوچستان میں سرگرم عسکریت پسند بھی نشانہ بننا شروع ہو جائیں گے ۔فی الحال محافظ مختلف مشکل مقامات پر تعینات ہو رہے ہیں ۔مصنوعی سیاروں کی معلومات کے حساب سے متعلقہ علاقوں کو ان سرکل کیا جا رہا ہے ۔
پاکستان کے خلاف بندوق اٹھانے والے نشاندہی کے بعد صاف کئے جائیں گے ۔خارجیوں کی کمر جلد ٹوٹ جائے گی ۔عسکریت پسندوں کے محفوظ ٹھکانے بھی محفوظ نہیں رہیں گے ۔
لڑائی عالمی طاقتوں کی ہے ۔جنہوں نے اپنے سی پیک کو بچانا ہے وہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھے ۔
جنہوں نے پاکستان کو بچانا ہے وہ بھی ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھے کرنے والے تمام کام کر رہے ہیں ۔
مالی بحران سے جتنا نقصان ہونا تھا ہو چکا اور کیا ہو گا ۔سوشل میڈیا کے زریعے پنجاب اور فوج کے خلاف جو نفرت پھیلائی کبڑے کی کمر سیدھی ہو گئی ۔فوج کو پنجاب سے بڑے پیمانے پر
حمایت ملنا شروع ہو گئی ہے ۔پنجاب کو جتنی گالیاں دیں گے پاکستان کے خلاف بندوق اٹھانے والوں کے خلاف پنجاب میں اتنی ہی نفرت پیدا ہو گی اور فوج کے بندوق برداروں کے خلاف آپریشن کی حمائت میں اتنا ہی اضافہ ہو گا ۔
ناراض بھائی منا لئے جاتے ہیں ۔ناراض بلوچ منا لئے جائیں گے ۔خارجیوں سے پختونوں کو بچانے کیلئے منظور پشتین مستقبل قریب میں اسی طرح فوج کے ساتھ ہو گا جس طرح علی وزیر کا خاندان اور قبیلہ کبھی ازبکوں سے قبائلی علاقہ جات صاف کرانے میں فوج کے ساتھ تھا ۔
پاکستان کے دوست پاکستان کے ساتھ ہیں ۔برصغیر میں جنگ نہیں ہو گی کہ یہاں پاکستان ،بھارت اور چین تین ایٹمی طاقتیں ہیں ۔یہ آپس میں نہیں لڑیں گے ۔بھارتی بنیا امریکیوں کی زبانی کلامی معاونت کرے گا پاکستان کے ساتھ جنگ کر کے اپنے معاشی سپر پاور بننے کے خواب پر جوا نہیں کھیلے گا ۔
ممکن ہے بھارتی لائین آف کنٹرول کو گرم کریں لیکن ہر گز اتنا گرم نہیں کریں گے کہ خطہ میں آگ کے شعلہ بھڑک اٹھیں ۔
واپس کریں