اظہر سید
غلیظ اور گھٹیا عاشق محبت کے جال میں پھنسانے ہیں اور پھر ویڈیو لیک کر دیتے ہیں ۔انکی گندی اور پست ذہنیت کا حساب تو پتہ نہیں کب اور کیسے ہو گا لیکن محبت کا اعتبار کرنے والی خواتین کی زندگی کیرئیر ختم کر کے انکے پورے خاندان کی دائمی رسوائی کا بندوبست کر جاتے ہیں ۔مناہل ملک کے ساتھ جو ہوا وہی کچھ امشا رحمٰن کے ساتھ ہوا ۔کچھ عرصہ پہلے یہی کچھ سوشل میڈیا کی ایک اور خاتون کے ساتھ بھی ہوا تھا ۔
ایک گندی نسل وہ ہے جو لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کیلئے انکی نازک لمحات کی ویڈیو بناتی ہے اور پھر اس ویڈیو کے زریعے مستقل آمدن اور جنسی ہوس پوری کرنے کا بندوبست کرتی ہے ۔ایک نسل ایک لڑکی کے زریعے مزید لڑکیوں کا شکار کرتی ہے اور ایک نسل وہ ہے جو معروف خواتین کو محبت کے جال میں پھنسا کر ان کے ساتھ نازک لمحات کی ویڈیو بناتی ہے لیکن انتہائی مکاری سے اپنا چہرہ چھپا لیتی ہے ۔ایف آئی اے سائبر کرائم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس لاتعداد کیسز ہیں جہاں بلیک میلنگ کی غرض سے نازیبا ویڈیو بنائی جاتی ہیں ۔
جو غلیظ پکڑے جاتے ہیں اور انہیں سزا بھی مل جاتی ہے وہ تو سزا پوری کرنے کے بعد معاشرے میں دندناتے پھرتے ہیں لیکن لڑکی اور اس کے خاندان کی زندگیاں برباد ہو جاتی ہیں ۔
یہ ایک الگ بحث ہے کہ لڑکیاں شادی سے پہلے کسی پر اعتبار کرتی ہی کیوں ہیں لیکن ہمیشہ سے دنیا کے ہر معاشرے میں لڑکیاں محبت کے نام پر اعتبار کرتی ہی آئی ہیں ۔پہلے موبائل کیمرے اور سوشل میڈیا نہیں ہوتا تھا لیکن اب ہے ۔
امشا رحمٰن اور مناہل ملک نے جو کچھ کیا وہ سب کچھ ویڈیو کے مزے لینے والے بھی کرتے ہیں ۔دینی مدارس ،مساجد ،سکولوں کالجوں،اور یونیورسٹیوں میں بھی بہت سارے جوڑے یہی کچھ کرتے ہیں ۔
دونوں لڑکیاں تو اعتبار کرنے کی قصور وار ہیں اور شادی سے پہلے اعتبار کرنے کی گنہگار بھی ہیں لیکن ان غلیظ لڑکوں کا کیا کرنا ہے جنہوں نے محبت کے نام پر ویڈیو بنائی اور پھر لیک بھی کر دی ۔
مناہل ملک اور امشا رحمٰن دونوں سوشل میڈیا کی سٹار بن چکی تھیں لیکن ویڈیو لیک کے بعد دونوں کے کیریئر ختم ہو گئے ہیں اور ان کے خاندان والے بھی کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ۔
یہ سلسلہ رکے گا نہیں چلتا رہے گا ۔دھوکہ دینے والے اور دھوکہ کھانے والے کبھی ختم نہیں ہونگے ۔لڑکیاں محبت کے نام پر دھوکہ کھاتی رہیں گی ۔ موبائل کیمرہ ایک شیطان ہے جو خاندانوں کی زندگیاں کھا جاتا ہے ۔ لڑکیوں کو یہی کہا جا سکتا ہے کوئی محبوب موبائل کیمرہ ان کرے اسی وقت اسے گالی دے کر ہمیشہ کیلئے چھوڑ دیں ۔
شادی شدہ ہیں شوہر کو بھی موبائل کیمرہ استمال کرنے کی ہر گز اجازت نہ دیں فون چوری بھی ہو سکتا ہے اور گم بھی ہو سکتا ہے ۔
غلطی کر بیٹھے ہیں تو بلیک میل ہونے کی بجائے والدین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لیں ۔
واپس کریں