دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سوچ سمجھ کر بنایا گیا منصوبہ ۔ اظہر سید
No image نوسر باز کی حکومت اس وقت ختم کی گئی جب ریاست پر معاشی دیوالیہ ہونے کی تلوار گرنے کو تھی ایٹمی اثاثوں کے تناظر میں دفاعی بجٹ کے حوالہ سے عالمی مالیاتی اداروں کے تحفظات سامنے آنے لگے تھے ۔نوسر باز کا اپنے ہی مالکوں سے بغاوت کرنا اور پھر فوجی اداروں پر چڑھ دوڑنا انہی ہنڈلر کی وجہ سے ممکن تھا جنہیں مالکان ہمیشہ چکر دیتے رہے ،ایٹمی صلاحیت حاصل کر لی اور گڈ بیڈ طالبان کھیل کر انہیں پڑوس میں ٹکنے بھی نہ دیا ۔
نوسر باز کی فراغت کے بعد ایک منظم اسکیم پر عملدرآمد شروع ہوا ۔مالکان کے خلاف ایک ہمہ گیر سوشل میڈیا مہم شروع کی گئی ۔دنیا کے تین ممالک میں قائم سائبر سیلوں کے لاکھوں جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے زریعے پراپیگنڈہ وار شروع کی گئی ۔پنجابی ،پختون سندھی اور بلوچ نفرت کو ان جعلی اکاؤنٹس سے مسلسل بڑھایا گیا ۔فوج کی ماضی کی غلطیوں کو بنیاد بنا کر کمانڈ سطح کے افسران کے خلاف نفرت پھیلائی گئی اور رائے عامہ ہموار کی گئی ۔
اس مہم کے تحت بلوچ عسکریت پسندی کیلئے بہت بڑے پیمانے پر لاپتہ بلوچوں کے معاملہ کو اچھالا گیا اور سینکڑوں بلوچ نوجوانوں کو بندوق اٹھا کر پہاڑوں پر جانے کیلئے اکسایا گیا اور پھر گزشتہ سال سے انہی بلوچ نوجوانوں کو استعمال کر کے چھوٹے قصبات پر دو تین گھنٹوں کیلئے قبضہ کرنے اور پھر چھٹیوں پر جانے والے نہتے فوجی جوانوں کو ہدف بنانے کا سلسلہ شروع ہوا جسکا آخری منظر نامہ جعفر ایکسپریس پر حملہ تھا ۔
افغان طالبان میں دوہا مذاکرات کے دوران سرائیت کر جانے والے عناصر کی مدد سے حقانی نیٹ ورک کے دانت اور ناخن نکالے گئے اور پاکستانی طالبان کو پاکستان کے خلاف لانچ کر دیا گیا ۔
یہ وہ مرحلہ تھا جس میں چینی خاموشی سے آگے بڑھے اور انہوں نے مصنوعی سیاروں ،ڈرون سمیت جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ پاکستان کی معاونت شروع کر دی جس کے بعد پاکستان نے مرغابیوں کی طرح طالبان اور عسکریت پسندوں کا شکار شروع کر دیا۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر ایکٹویسٹ کو بند کر کے بلوچ نوجوانوں کو ورغلانے کا سلسلہ روک دیا ۔صاف نظر آرہا تھا چند ہفتوں میں طالبعلموں اور عسکریت پسندوں کی کمر توڑ دی جائے گی ۔ مختصر عرصہ میں اتنے طالبعلم حوروں کے پاس بھیجے گئے چالیس سال میں نہیں بھیجے گئے ۔
دو ڈھائی ہزار پہاڑوں پر چڑھے عسکریت پسندوں کی تقدیر بھی سامنے نظر آرہی تھی ۔یہ صورتحال ہنڈلر کیلئے ناقابل قبول تھی کہ مشکل معاشی فیصلوں سے دیوالیہ ہونے کی تلوار پہلے ہی ہٹ گئی تھی اب بندوق اٹھانے والوں کو پیارے اللہ میاں کے پاس بھیجنے کا عمل شروع ہو گیا تھا ۔
پیکا ایکٹ کے زریعے میڈیا اور سوشل میڈیا کے ملک کے اندر موجود سابقہ محب وطن اور موجودہ حرام خوروں کا مکو ٹھپنے کا کام شروع ہو گیا تھا ۔ائینی ترامیم کے زریعے سابقہ پالتو اور موجودہ آئین اور قانون کے علم بردار جعل ساز ججوں کی پینٹ کی زیپ کھول کر انکے ہاتھوں میں بھاری سامان تھما دیا گیا تھا پینٹ سنبھالو یا سامان ۔
ابھی سنبھلنے کا مرحلہ تھا ۔ابھی فوج کے خلاف پھیلائی نفرت کی آگ ٹھنڈی کرنے کا کام شروع ہوا تھا ۔پہلگام میں سیاحوں کو قتل کر دیا گیا ۔
ہنڈلر سنبھلنے کا موقع نہیں دینا چاہتے ۔ہنڈلر فوج کو انگیج کرنے کے خواہاں ہیں ۔ایک طرف پانچ سال سے فوج کے خلاف رائے عامہ ہموار کی جا رہی تھی دوسری طرف طالبعلم اور عسکریت پسند حملہ آور تھے ۔جب معاملات بتدریج قابو میں آنے لگے ۔جب شرح سود اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا عمل شروع ہوا۔جب ترسیلات زر ایک ماہ میں چار ارب ڈالر پر پہنچ گئیں ۔جب ادائیگیوں کے توازن میں ریلیف ملنے لگا پہلگام میں سیاحوں کو قتل کر دیا گیا۔
یہ ایک سوچی سمجھی اسکیم ہے ۔یہ چین سے پہلے پاکستان کو فکس کرنے کی منصوبہ بندی ہے ۔جس طرح بھارتی میڈیا میں وار ہسٹریا پھیلایا جا رہا ہے معاملہ جلد ختم نہیں ہو گا ۔
پاکستان کی طاقتور فوج کو لائین آف کنٹرول پر انگیج کرنے یعنی مشرقی اور مغربی سرحدوں پر بیک وقت لانے کی اسکیم ہے ۔فوج کو دو محازوں پر الجھا کر بلوچستان میں کوئی کارنامہ دکھانے کی اسکیم ہے ۔افراتفری پھیلا کر ایٹمی اثاثوں کے غیر محفوظ ہونے کی عالمی سطح پر دہائیاں دینے کی منصوبہ بندی ہے ۔
یہ سنہری موقع بنایا گیا ہے اور بھارتیوں کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔ایران پر حملہ کی دھمکیاں محض ڈرامہ ہے ہدف پاکستان ہے ۔
واپس کریں