دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جب دو پڑوسی لڑتے ہیں، فائدہ تیسرے کو ہوتا ہے
No image (احتشام الحق شامی) بھارت اور پاکستان کی دشمنی کئی دہائیوں پر محیط ہے، جس کی جڑیں تقسیم ہند، کشمیر تنازعہ اور علاقائی سیاست میں پیوست ہیں۔ جب ان دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی بڑھتی ہے، تو دنیا بھر کی نظریں ان پر مرکوز ہو جاتی ہیں، خاص طور پر امریکہ کی۔ ایک عام سوال ہمیشہ سے پیدا ہوتا رہا ہے کہ”اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ ہو جائے، تو امریکہ کو اس سے کیا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے؟“ اس سوال کا مختصر جواب پیشِ خدمت ہے۔
اسلحے کی فروخت میں اضافہ:
امریکہ دنیا کا سب سے بڑا ہتھیار برآمد کرنے والا ملک ہے۔جنگ کے خدشے یا تیاری میں دونوں ممالک اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کرتے ہیں۔امریکہ بھارت کو پہلے ہی اربوں ڈالر کا دفاعی ساز و سامان فروخت کر چکا ہے، اور پاکستان کو بھی مخصوص اوقات میں فوجی امداد دی گئی۔جنگی حالات امریکہ کو اربوں ڈالر کی arms trade کا موقع دیتے ہیں۔
سیاسی اثر و رسوخ میں اضا ف:
جنگ یا کشیدگی کی صورت میں دونوں ممالک امریکہ سے سفارتی حمایت یا ثالثی کی امید رکھتے ہیں۔اس موقع پر امریکہ اپنی شرائط منوانے، علاقائی اثر بڑھانے اور چین جیسے حریف کو محدود کرنے کی پوزیشن میں آ جاتا ہے۔
چین کے اثر کو کمزور کرنا،پاکستان اور چین کی گہری دوستی (مثلاً CPEC) امریکہ کو ہمیشہ سے پریشان کرتی رہی ہے۔
اگر پاکستان جنگ میں الجھتا ہے، تو چین کا تجارتی و دفاعی دھیان بٹ سکتا ہے، جو امریکہ کے مفاد میں ہو سکتا ہے۔ساتھ ہی، بھارت کو چین کے خلاف کھڑا کر کے امریکہ ''Quad'' اتحاد کو مضبوط کر سکتا ہے۔
جنگی عدم استحکام اور معیشت:
جنگی صورتحال جنوبی ایشیاء کی معیشت کو کمزور کرتی ہے، جس سے امریکی ڈالر، معیشت اور مارکیٹس کو فائدہ ہو سکتا ہے۔امریکی کمپنیاں بحران کے دوران reconstruction, logistics, cyber-security جیسے شعبوں میں بزنس مواقع حاصل کر سکتی ہیں۔
داخلی سیاست اور اسلحہ لابی کا فائدہ:
امریکہ میں اسلحہ ساز کمپنیاں (جیسے Lockheed Martin, Raytheon) وار زونز سے مالی فائدہ اٹھاتی ہیں۔جنگ کی خبریں امریکی عوام میں خوف پیدا کر تی ہیں، جو بعض اوقات حکومتوں کو ''strong foreign policy'' دکھانے کا موقع دیتی ہیں ، خاص طور پر انتخابات کے دوران اگرچہ امریکہ جنگ کی علناً حمایت نہیں کرتا، لیکن بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ یا کشیدگی کی صورت میں اسے کئی اقتصادی، اسٹریٹجک اور سیاسی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
واپس کریں