دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران خان سے بھی سرکاری مراعات واپس لی جائیں
No image احتشام الحق شامی: فوج مخالف مہم چلانے پر آرمی نے میجر جنرل سمیت 5 سابق افسران سے پنشن مراعات واپس لے لیں۔ان مراعات میں پنشن اور مفت میڈیکل سہولت بھی شامل ہے،ذرائع کے مطابق مذکورہ افسران کو یہ سزائیں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت دی گئی ہیں کیوں کہ انہوں نے ادارے یعنی فوج کے خلاف پروپیگنڈے میں حد سے تجاوز کیا تھا۔

فوج نے بحثیت ایک ذمہ دار ادارہ ہونے کے مذکورہ ریٹائرڈ فوجی افسران کے خلاف کاروائی کر کے اپنا فرض احسن طریقے سے نبھایا ہے جو یقینا قابلِ تعریف ہے لیکن سوال یہ ہے کہ پاکستانی مسلح افوج کے خلاف سوشل میڈیا پر غلیظ اور گھٹیا ٹرینڈ چلوانے والے چیف آپریٹر سابق وزیرِا عظم عمران احمد خان نیازی کے خلاف کون ایکشن لے گا؟کون عمران نیازی سے سرکاری پروٹوکول اورسکیورٹی واپس لے گا؟کون عمران نیازی سے سابق وزیرِا عظم کی مراعات اور بحثیت رکن قومیِ اسمبلی(جس پر وہ اب اور پہلے بھی لعنت بھیج چکا ہے) کی تنخواہ اور دیگر مراعات واپس لے گا؟

فوجی قیادت نے اپنے آپ کو نیوٹرل ثابت کرنے کے لیئے خلوصِ نیت کے ساتھ اگر کوئی قدم اٹھایا ہے تو سیاسی قیادت بھی عمران نیازی جیسے ملک دشمنوں سے کسی بھی قسم کی ریاعت روا نہ رکھے اورآئینی اور قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اسے حاصل سرکاری مراعات فی الفور واپس لے۔اس ضمن میں آئین کا آرٹیکل چھ اور دیگر شکیں موجود ہیں۔
واپس کریں