دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حق دو تحریک کا لانگ مارچ، گوادر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
No image بلوچستان کے ضلع گوادر میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی۔حق دو تحریک نے ماہ رنگ بلوچ سمیت خواتین کارکنوں کی رہائی کے لیے آج گوادر سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کے مطابق ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، حالیہ دنوں میں بعض افراد ضلع گوادر سے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، تاہم حکومتِ بلوچستان کی سخت ہدایات کی روشنی میں کسی فرد یا گروہ کو لانگ مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اعلامیے میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور موجودہ حالات کے پیش نظر اپنے گھروں تک محدود رہیں۔
واپس کریں