دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔
No image بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کے رہنمائوں فردوس احمد شاہ، محمد اقبال میر، غلام نبی وسیم اور محمد عمیر نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
اے پی ایچ سی کے رہنماؤں نے سرینگر میں ایک اجلاس میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ہندوستان کا اندرونی معاملہ نہیں ہے بلکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے ایجنڈے پر ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے اور جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کی موجودگی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فاشسٹ بھارتی حکومت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔

اے پی ایچ سی کے رہنماؤں نے کشمیریوں کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ جاری تحریک آزادی کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
واپس کریں