دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نوسر باز کی کامیابی میں بڑا کردار مذہبی طبقے کا ہے
طاہر سواتی
طاہر سواتی
پاکستان سے لیکر امریکہ تک سیاست میں مخالف پارٹیاں ایک دوسرے پر الزامات لگاتی رہتی ہیں کہ یہی سیاست کا چلن ہے۔لیکن پارٹی ورکرز اور وزرا کا اپنے ہی حکومت پر کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات پہلی بار سننے کو مل رہے ہیں ، اس کے باوجود پارٹی اور اس کے لیڈر کا دعوی ہے کہ اس دیس میں صرف وہی پاک و صاف ہیں ۔
شیخ رشید سے لیکر چودھری نثار اور خاقان عباسی تک بڑے بڑے طرم خان نواز شریف کو چھوڑ گئے اور انتہائی گھٹیا قسم کی مخالفت پر آگئے لیکن آج تک کسی ایک نے بھی نوازشریف پر کک بیک اور کرپشن کا الزام نہیں لگایا۔ بلکہ چودھری نثار نے تو شدید ناراضگی کے دور میں بھی ایک انٹرویو میں کہا کہ میں یہ قسم اٹھانے کے لئے تیار ہوں کہ میرے علم کے مطابق نواز شریف کسی قسم کی کرپشن یا کک بیکس میں ملوث نہیں رہے۔
آصف زرداری پر گذشتہ ۳۰ سالوں سے ہر دور میں کرپشن کے الزامات لگتے رہے ، نہ عدالتوں میں کچھ ثابت ہو سکا نہ کسی ناراض پارٹی شخصیت نے اس پر کرپشن کا الزام لگایا، اسی طرح اسفندیار ولیُ خان کی دبئی اور ملائشیا میں پلازوں کا بہت چرچا ہوا لکن آج تک نہ ایک انچ زمین بیرون ملک ثابت کی جاسکی نہ کسی ناراض ساتھی نے کرپشن کا الزام لگایا۔
جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی کا اپنا وزیر خزانہ تیمور جھگڑا وزیر اعلیٰ پر اور وزیر اعلی تیمور جھگڑا پر اربوں روپوں کی کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے ، ہر روز وزیر مشیر اپنے ہی حکومت کی کرپشن کی داستانیں سنا رہے ہیں ۔
عمران نیازی کی پوری کابینہ گواہی دیتی ہے کہ کس طرح ۱۹۰ ملین پاؤنڈ کی بند لفافے میں منظوری لی گئی ، اور پھر اس کے بدلے ۵ سو کنال کی زمین حاصل کی گئی ،
ایک جانب پارسائی کے دعوے ، کرپشن کے خاتمے کے بڑے بڑے نعرے اور دوسری جانب کرپشن کی گنگا میں غوطے لیکن صدقے جاواں اکرام اللہ نیازی کے اولاد کی اداکاری پر کہ اتنے تضادات کے باوجود اپنے زومبیز کا ایمان متزلزل نہیں ہونے دیا ۔
۳۰۵ کنال کے محل اور ایک ارب روپوں سے زائد ڈیکلئیر اثاثوں کا مالک صرف ایک موری والی قمیض پہن کر ان زومبیز کو اپنی سادگی اور غربت کا یقین دلانے میں کامیاب رہا ۔
ماشااللہ علیمہ باجی بھائی سے بھی دو قدم آگے ہے ، پانچ کروڑ کی گاڑی میں آکر فٹ پات پر بیٹھ کر ننگے پاؤں تصویر کھنچوا کر ان زومبیز کے جذبات میں وہ طلاطم پیدا کرتی ہے کہ بڑے بڑے اداکار حیران رہ جاتے ہیں ۔
نوسر باز کی کامیابی میں سب سے بڑا کردار مذہبی طبقے کا ہے ،ان زومبیز میں سب سے ذیادہ تعداد خیبر پختون خواہ کے دیوبندی پختونوں کی ہے ، جو جماعت اسلامی ، جمعیت علمائے اسلام اور ان کے زیر اثر تبلیغی جماعت کے پیروکاروں پر مشتمل ہے۔
جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ تو دو عشروں سے اس نوسرباز کی عشق میں مبتلا ہیں ، فضل الرحمن یہودی ایجنٹ کے گردان کے بعد بھی فرقہ عمرانیہ پرٗ ایمان لا چکے ہیں ۔
طارق جمیل آج بھی اس کذاب کو سچا اور پکا مومن سمجھتا ہے۔ اور اس کی برکت سے نہ صرف پاکستان بلکہ ہندوستان کے تبلیغی حضرات اس فراڈئیے کو قطب و ابدال کا درجہ دیتے ہیں ،
پچھلے دنوں ایک تبلیغی یوتھیا دوست بڑے فخر سے بتا رہا تھا کہ طارق جمیل جیسا عالم جس کو مومن سمجھتا ہو تو مان لو کہ وہ سچا ہے ۔
میں نے کہا کہ جس طرح وہ عمران نیازی کو مومن سمجھتا ہے میں بھی طارق جمیل کو عمران نیازی کی طرح نیک کار سمجھتا ہوں ، طارق جمیل کی اہلیہ میرے نزدیک پنکی جیسی باکردار خاتون ہے،
ناراض ہوکر چلا گیا کہ علما اور ان کے اہل خانہ کی اس طرح توہین ناقابل برداشت ہے ۔
اب کرلو گل۔
واپس کریں