طاہر سواتی
نوسرباز نے آخری کال دے دی ہے کہ “مارو یا مرجاؤ “ کیونکہ اسے اچھی طرح معلوم ہے کہ “ابھی یا کبھی نہیں”یہ کال کی خبر نہ سیاسی حکومت کے لئے سرپرائیزنگ تھی نہ اسٹبلشمنٹ کے لئے تشویشناک بلکہ یہ انصاف پارٹی کی پارلیمانی لیڈر شپ پر بجلی بن کر گری ہے ۔
وہ بیچارے احتجاج کرتے ہیں تو سامنے مالک ڈنڈے لیکر کھڑے ہیں پیچھے مڑتے ہیں تو باولے زومبیز کاٹتے ہیں ۔
کچھ تو خود گرفتاریوں کے لئے رابطے کررہے تاکہ مالک بھی خوش ہوں اور سیاسی شہیدوں میں نام بھی آجائے۔
احتجاج کو تو سختی سے کچل دیا جائے گا۔
لیکن اس دوران ایک دھماکہ خیز انکشاف ہو سکتا ہے جو سارے منظر نامے کو بدل کررکھ دیگاُ ۔
جس کے بعد پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کی اکثریت کے لئے عمران نیازی کا ساتھ دینا مشکل ہوجائے گا اور ایمُ کیو کیو کی طرح اندرون بغاوت ہوجائے گی ۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زومبیز کلٹ کا کیا ہوگا جو نوسرباز کو پیغمبر کا درجہ دیتے ہیں ۔
یہ اسی طرح زومبیز ہی رہیں گے ۔ نوسرباز کے عشق میں نئی قیادت سے لاتعلقی کا اظہار کردیں گے کہ ہمارا لیڈر صرف کپتان ہی ہے ہم اس کے علاوہ کسی اور کو نہیں مانتے اور ہر قسم کی سیاسی سرگرمیوں سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں ۔
یہی مالک چاہتے ہیں ۔
واپس کریں