دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزارت دفاع کا ویٹرنز آف پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان
No image وزارت دفاع کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی اور ویٹرنز آف پاکستان کو تسلیم نہیں کرتے، سابق فوجیوں کی سوسائٹی کی دعویدار ایسی انجمنوں کی سرگرمیوں کی توثیق نہیں کرتے۔
وزارت دفاع کے مطابق ایسی سوسائٹیوں کو نہ تو تسلیم کیا گیا نہ ہی اس کی اجازت ہے، سابق فوجیوں کی سوسائٹیوں کے کام کرنےکی جامع پالیسی رہنما اصول مرتب کرچکے ہیں لہٰذا پالیسی کے رہنما اصولوں کی تعمیل نہ کرنےوالے افراد کی کوئی بھی تنظیم مجرم ہوگی۔
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایسی تنظیم کو تعزیری نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ انجمنیں خیراتی مقاصد، سیلاب زدگان کی امداد کیلئے فنڈز کی درخواست کرتی ہیں، یہ انجمنیں عوامی خدمات یا اپنے خیالات کی ترویج کیلئے حمایت کی درخواست کرتی ہیں، ایسی نام نہاد سابق فوجیوں کی سوسائٹیاں مسلح افواج سے وابستگی کاغیر قانونی دعویٰ کرتی ہیں۔
واپس کریں