دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
برطانیہ پلٹ خاتون کی طرف سے ہراسگی کے سنگین الزامات پر آزاد کشمیر میں احتجاج
No image (راولاکوٹ آصف اشرف) تہاڑ جیل دہلی اور سینٹرل جیل مظفرآباد ایک صف میں کھڑے ہو چل۔ے آج پانچ مارچ کو آزاد کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کے امتحانات میں ایک پر چہ جامعہ کشمیر مظفرآباد میں زیر تعلیم جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر خواجہ مجتبی بانڈے کا بھی تھا جو ماس کمیونیکشن میں ماسٹرز۔ کر رہا ہے اس کو جرم آزادی میں کہیں مقدمات کا سامنا کیے ہے کچھ روز قبل ریاست کی ایماء پر گرفتاری ہوا تو ضمانت کروا دی چونکہ چند روز بعد اس کا امتحان شروع ہو رہا تھا وہ ماس کمیونیکشن میں جامعہ کشمیر مظفرآباد میں ماسٹر کر رہا ہے مگر ضمانت کے باوجود تگڑوں کی ضرورت اور خواہش پر دوبارہ گرفتاری کر لیا گیا بدھ کو اس کا پہلا پیپر تھا دنیا بھر سے کوئی آواز نہیں تھی جو اس کو پیرول پر پرچہ دینے رہائی دلا سکے اور سارا ظلم صرف تہاڑ جیل دہلی کا ہی ہر ایک کو نظر آرہا ہے اس ظلم کو بھی اس کے برابر ضرور تاریخ گنے گی تہاڑ جیل میں اسیر یاسین ملک اور بٹہ کراٹے فاروق ڈار نے بھارتی سورما ضرور قتل کیے مگر سینٹرل جیل مظفرآباد میں پابند سلاسل پیپر دینے سے محروم مجتبی بانڈے نے بے شک ناقابل تلافی مگر پرامن سیاسی جدوجہد کی کسی کی جان نہیں لی مگر سزا ایک سی دونوں اطراف کشمیریوں کو مل رہی ہے۔
مشعال یوسف زئی بشری بی بی کی ترجمان نہ رہ سکی عمران خان نے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے گجر قبیلہ کے قانون دان خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ کو بشری بی بی کا آفیشل فوکل پرسن نامزد کر دیا۔
عمران خان نے آج اڈیالہ جیل میں دوران ملاقات بیرسٹر گوہر کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ھدایت کی،
ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان ، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ، بیرسٹر سلمان صفدر بیرسٹر علی ظفر اور یگر وکلا بھی موجود تھے۔ یہ عہدہ ایک ایسے وقت آزاد کشمیر کو دیا گیا جب گجر قبیلہ سے تعلق رکھنے والے پولیس ایس ایچ او عمران چودھری پر برطانیہ پلٹ خاتون کی طرف سے ہراسگی کے سنگین الزامات پر آزاد کشمیر میں سخت احتجاج جاری ہے اور ایس ایچ او کو گرفتاری بھی کیا جا چکا ہے دوسری طرف گجر قبیلہ کے ممبران اسمبلی کشمیر پس پردہ وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق چودھری کے خلاف سخت ردعمل دینے کوشاں ہیں وہ ناراض ہیں کہ ان کے قبیلے کے آفیسر سے گرفتار ی کر کے زیادتی کی گئی ہے ایسے میں عمران خان کا اس قبیلہ سے زمہ دار بنانا موضوع بحث بن گیا ہے۔
واپس کریں