دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پنجاب میں پنکی پیرنی کا کالا جادونہیں چلنے والا۔ مریم نواز
No image چیچہ وطنی میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ پاکستان دیوالیہ ہونے جارہا تھا، جتنے مشکل فیصلے ہونے تھے ہوگئے، اب اچھے دن آنے والے ہیں، شہبازشریف عوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کرنے والے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ مہنگائی ہوئی توہم گھرمیں چھپ کرنہیں بیٹھے، عمران خان منافق شخص ہے، عمران خان کی کرپشن کی کارستانیاں کھلتی ہیں مگرکبھی اس نے جواب نہیں دیا، عمران خان نے کبھی عوام کی عدالت میں صفائی پیش نہیں کی۔

مریم نواز کا کہنا تھاکہ آج کل فتنہ خان تقریروں میں گالیاں نکالتا ہے، عورتوں پر جملے کستا ہے، عمران خان عوامی بھلائی کا کوئی ایک منصوبہ بتادو، عمران خان نے الیکشن سے پہلےعوام سے 5 وعدے کیے تھے جس میں 50 لاکھ گھر دینے، وزیراعظم ہاؤس کویونیورسٹی بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کو اغوا کا اڈہ بنادیا اور وہاں انصاف کیلئے آنے والی طیبہ گل کو اغوا رکھا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرح گوگی بشریٰ بی بی کی فرنٹ ویمن ہیں اور بشریٰ بی بی عمران خان کی فرنٹ ویمن تھی، فرح گوگی وہ بچی ہے جوپنجاب لوٹ کرکھاگئی، پنجاب کے بچے غریب ہوگئے اوربشریٰ بی بی کے بچے راتوں رات ارب پتی بن گئے۔

مسلم ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھاکہ عمران خان نے توشہ خانہ منصوبے پراپنی تختی لگائی، عمران خان پہلا حکمران ہے جو ریاست کو ملے ہوئے تحفوں کوبیچتارہا۔
مریم نے کہا کہ عمران خان روتا پھررہا ہےکہ دھاندلی ہونے والی ہے، وہ جان چکا ہے کہ پنجاب اس کو ووٹ نہیں دے گا کیونکہ پنجاب کوپتا چل گیا ہے کہ گوگی اوربشری کوووٹ نہیں دینا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کےعوام کوریلیف ملتا ہے توفتنہ خان کوتکلیف ہوتی ہے، صوبے کے عوام کومفت بجلی ملتی ہے توفتنہ خان کوتکلیف ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف نے لوڈشیڈنگ ختم کی تھی اب دوبارہ کرکے دکھائیں گے، مہنگائی اورلوڈشیڈنگ ختم کرکے دکھائیں گے، شہبازشریف نے یہ نہیں کہا کہ مہنگائی ہورہی ہے تو میں کیا کروں؟ عمران نیازی کا دامن کرپشن سے بھرا پڑا ہے وہ کیا صفائی دیں گے؟

مریم نواز کا کہنا تھاکہ پنجاب کے لوگوں نوازشریف اورشہبازشریف پر بھروسہ رکھنا جو سازشیں عمران نیازی نے کیں ان کا حساب باقی ہے، 90 روز میں کرپشن ختم کر نے کا دعویٰ کرنے والے نے کرپشن کا نیا نظام بشری بی بی اور فرح گوگی کی شکل میں متعارف کرایا۔
واپس کریں