4 فروری 2024 کو جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے بقیہ 8 نکات پر عملدرآمد کیا جائے۔عوامی ایکشن کمیٹی
(راولاکوٹ۔ آصف اشرف) متنازعہ صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا گیا ہے۔ کشمیر بھر میں جشن آزاد جموں کشمیر کو پاکستان سے ملانے والے انٹری پوائنٹس پر مزاحمت کاروں کا قبضہ اتوار کی شام ختم ۔ سری نگر سے سنئیر قوم پرست سیاست کار ہاشم قریشی اور گلگت سے ممبر اسمبلی نواز خان ناجی شوکت مقبول بٹ اور برطانیہ سے شوکت مقبول بٹ کا کامیاب جدوجہد پر قوم سے اظہار تشکر ۔
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان کی طرف سے آرڈیننس کو کالا قانون قرار دینے کے بعد وزیراعظم انوار الحق کو آرڈیننس منسوخ کرنے خط پر عمل درآمد کر کے آرڈیننس وا پس لیا گیا پاکستان سے کشمیر گاڑیوں اور پیدل افراد کا داخلہ دو روز رکا رہا ۔راولاکوٹ کے اسیران کا برفباری کے باوجود تاریخی استقبال آزاد کشمیر میں آج چوتھے روز بھی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری رہی رات گئے کوہالہ انٹری پوائنٹ کے دھرنے سے مشکوک حرکتوں میں ملوث نامعلوم شخص کو سزا کے طور دس منٹ دریا میں ٹھنڈے پانی میں ڈبکیاں لگوا کر کشمیر بدر کر دیا گیا ۔اتوار کے دن چوتھے روز بھی آزاد کشمیر بھر میں صدارتی آرڈیننس کی منسوخی اور آزاد کشمیر کو فری لورڈ شیڈنگ زون بنانے شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال جاری رہی ایکشن کمیٹی کے رکن عمر نذیر کشمیری نے نالہ بازار میں ہزاروں افراد کو آزاد پتن ہولاڑ ٹائیں برار کوٹ مظفرآباد کوہالہ انٹری پوائنٹس کی بندش کی کامیاب ہڑتال کے بعد ہزاروں افراد انٹری پوائنٹس بند کر کے پاکستان داخلہ کے راستے بند کر نے آزاد پتن ہولاڑ ٹائیں کوہالہ برار کوٹ سے واپس آ بائی شہروں پہنچے تو بچوں اور بوڑھوں کی بڑی تعداد رات سردی میں دھرنوں پر رہی ان کا استقبال تاریخ بنا گیا ۔
حکومت آزاد کشمیر کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی تھیں آزاد کشمیر بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال میں شدت نظام زندگی چار روز مفلوج رہا گلگت میں ایکشن کمیٹی کے جلوس پر تشدد کی مذمت گلگت بلتستان کے ہم وطن عوام کے مطالبات فوری منظور کرنے کا مطالبہ راولاکوٹ شہر سمیت سارے آزاد کشمیر کی سنسان سڑکیں ویران صرف ہوٹل میڈیکل سٹور ہی کھل سکے رضا کارانہ ہڑتال تاریخ کی کایا پلٹ گئی ہے تعلیمی ادارے اجڑ گئے سرکاری دفاتر بھوت بنگلے بن گئے ۔
مقبول بٹ شہید چوک راولاکوٹ تک پانیولا بازار سے بیس کلو میٹر پر محیط گاڑیوں کی ریلی جب ہزاروں افراد کو لیکر اتوار کی شام گئے جب راولاکوٹ پہنچی تو ریفرنڈم بن گئی کشمیر کے قومی پرچم اور سیاہ پرچم اٹھائے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی کے رکن عمر نذیر کشمیری آزاد کشمیر کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی کی قیادت کرتے جب مرکزی شہر کی طرف نکلے تو عوام کا سمندر امڈ آیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے سپارتی آرڈیننس کی معطلی کے باوجود غیر معینہ مدت کے لیے پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کو غیر معینہ مدت تک بڑھانے کا اعلان کرتے واضع کیا تھا کہ آرڈیننس کی منسوخی اسیران کی رہائی اور مقدمات کے خاتمہ ہوئے بغیر ہڑتال کی کال واپس نہیں کی جاسکتی تعلیمی اداروں کے پیپرز بھی ملتوی کر دئیے گئے۔
اتوار کو کوہالہ میں تاریخی جلسہ سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ ہم صدارتی آرڈیننس کی منسوخی کے بعد اب حق ملکیت اور حق حکمرانی کی بحالی کا مطالبہ کر تے ہیں انہوں نے قانون ساز اسمبلی کے تمام 53ممبران کو نا اہل مفاد پرست عوام دشمن قرار دیتے اعلان کیا کہ اگر ہمارے دیگر مطالبات پر عمل درآمد نہ ہوا بجلی ایشو سمیت طے شدہ معائدے پر عمل درآمدنہ ہوا تو اگلے مرحلہ پر سخت قدم اٹھائیں گے عمر نذیر کی تقریر کے دوران شرکاء جذ باتی ہوگئے نعرہ کشمیر جیے کشمیر اساں کشمیری دیش ساڑا کشمیر بجلی ہماری قبضہ تمہارا ڈیم ہمارے راج تمہارا نا منظور نامنظور شہدائے مظفرآباد کی عظمتوں کو سلام آواز دو ہم ایک ہیں یہ وطن ہمارا ہے اس کی حفاظت ہم کریں گے اس کی خاطر ہم لڑیں گئے اس پر حکومت ہم کریں گئے کے فلک نعرے لگاتے رہے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد عمر نذیر کشمیری نے کشمیر بند ہڑتال کے شرکاء سے خطاب کرتے کہا کہ اگلہ مرحلہ فوری آزاد کشمیر کو فری لورڈشیڈنگ زون قرار دے کر نیشنل گریڈ اسٹیشن قائم کیا جائے حکومت آزاد کشمیر فوری طور نیپرا سے علیحدگی کرے آزاد کشمیر کا انٹرنیشنل ائیر پورٹ تعمیر کیا جائے ناقص غیر میعاری آٹے کی فراہمی ختم کر کے حفظان صحت کے مطابق آٹا ضرورت پر دیا جائے اور آٹے کی ایلو کیشن بڑھائی جائے تئیس ارب روپیہ کی سبسڈی سے بجلی بلز بائی کاٹ تحریک کے دوران بلات جمع نہ کروانے والوں کے بلات کی ادائیگی کی جائے آٹے کی قیمت بہت گر چکی ہے لہزا شہباز شریف حکومت سے تئیس ارب روپیہ جو سبسڈی آٹے کی مد میں لیا گیا ہے اس سے آٹے کی قیمت پندرہ سو روپیہ فی من مقرر کی جائے سابق صدور وزراءاعظم ججز سابق ممبران قانون ساز اسمبلی سابق ممبران کشمیر کونسل کی پنشن فوری ختم کی جائے مفت بجلی مفت پٹرول ڈیزل اور رہائش کک ڈرائیور خدمت گار کی سہولت ختم کی جائے آٹھ سو سی سی سے بڑی گاڑی پر پابندی عائد کی جا ئے سرکاری گاڑیوں کو دفتری اوقات کے بعد دفاتر میں کھڑا کرنے کا حکم دیا جائے۔
بچوں کو تعلیمی اداروں میں لانے بیگمات کی شاپنگ اور گھروں کے کام کے لیے سرکاری گاڑیوں پر پابندی عائد کی جا ہے محکمہ برقیات کے ملازمین کو غیر قانونی طور مفت بجلی کی فراہمی بند کی جائے محکمہ برقیات کے ملازمین سمیت ہر گھر اور کاروباری مرکز سرکاری دفاتر میں ناقص ترین بجلی میٹروں کی تنصیب فوری روکی جائے اور صارف کو حق دیا جائے کہ پی وی سی کی طرح مارکیٹ سے خود میعاری میٹر خرید کر نصب کروائے بجلی بلز میں تحریر ی شق شامل کی جائے جس پر صارف حلف دے کہ وہ بجلی چوری نہیں کرتا اور بجلی ملازمین سے حلف لیا جائے کہ وہ چوری میں ملوث نہیں ہوں گے جو کوئی گھر دفتر یا کاروبار میں بجلی چوری کرے گا اس کی شکائیت اعلی حکام سے کی جائے گی یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ چاروں شہیدوں اظہر الدین وقار نور ثاقب میر اور عدنان فاروق کی شہادت سمیت وحشیانہ تشدداور دیگر واقعات پر جوڈیشل کمیشن فوری بنایا جائے ۔
شرکاء نے چاروں شہیدوں کو تحریک کا شہید قرار دیتے ان کے والدین اور دیگر ورثاء کو عظیم قربانی پر مبارک دیتے کہا گیا کہ ہر سال تیرہ مئی کو کشمیر بھر میں ان کا یوم شہادت قومی دن کے طور منایا جائے گا جن کے خون کے صدقے ہر گھر سستی بجلی اور سستے آٹے سے مستفید ہو رہے ہیں تمام شرکاء نے حلف دیا کہ وہ اپنے گھروں اور کاروبار میں نہ بجلی چوری کریں گے ناحق بجلی استعمال کریں گے اور قوم سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بجلی چوری اور بلاوجہ استمعال سے بچےجموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے کہا کہ حالیہ عوامی تحریک میں مظفرآباد اور میرپور میں شہید چار سپوتوں کی شہادت سمیت دیگر واقعات کے اصل زمہ داران کے تعین کے لیے فوری جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے ساتھ ہی آزاد کشمیر بھر گلگت اور بیرونی دنیا میں ایک مرتبہ پھر طے معاملات بلخصوص آزاد کشمیر کو فری لورڈشیڈنگ زون قرار دینے کشمیر کا نیشنل گریڈ اسٹیشن قائم کرنے مراعات یافتہ حکمران طبقہ کی مراعات ختم کرنے سمیت دیگر مطالبات پر عمل درآمد پر عمل درآمد نہ ہونے سخت گیر احتجاج کی کال دی گئی ہے انہوں نے واضح کیاکہ :
1 . جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا اس کا چارٹر آف ڈیمانڈ اور کوڈ آف کنڈکٹ روز اول سے طے شدہ اور واضح تھا اور یہی چارٹر آف ڈیمانڈ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا نظریہ تھا. اس سے ہٹ کر نہ تو کمیٹی کا کوئی مقصد تھا اور نہ ہی کسی فرد یا جماعت کو کسی دیگر مقصد کے لئے کمیٹی کے احتجاج میں شمولیت کی اجازت تھی.
2. آزادکشمیر حکومت نے کمیٹی کے پرامن احتجاج کوکچلنے کے لئے مسلسل غیر قانونی اور پرتشدد ہتھکنڈوں کا استعمال کیا بطور خاص 11 مئی کے پر امن لانگ مارچ کو کچلنے کے لیے 8 مئی سے چادر اور چاردیواری کا تقدس مجروح کرتے ہوئے کمیٹی کے اراکین کو کرنا شروع کردیا. ایف سی، پی سی، اور رینجرز کو طلب کر کے مختلف شہروں میں فلیگ مارچ کر کے عوام الناس میں اشتعال پیدا کیا بے پناہ تشدد اور درندگی کے خلاف عوامی ردعمل کو کنٹرول کرنا ناممکن ہوگیا تھا اور کمیٹی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے واقعات سامنے آئے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے.
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف بے بنیاد اور گھٹیا الزامات عائد کر کے انڈیا کو عوامی احتجاج کی جانب متوجہ کیا گیا جسکے بعد انڈیا نے عوامی احتجاج کو بنیاد بنا کر اپنے مقاصد کے لئے پراپیگنڈہ شروع کر دیا. ضروری تھا کہ اس تمام معاملہ میں انڈین ہاتھ کے الزامات عائد کرنے والوں سے اس بابت تحقیقات کی جائیں. جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اپنے خلاف انڈین فنڈنگ کا الزام لگانے والوں سمیت آزادکشمیر کے تمام اعلی عہدیداران کے اثاثہ جات کی پڑتال کا مطالبہ کیا اور جوائنٹ عوامی ایکشن کے تسلیم شدہ تمام مطالبات اور معاہدوں اور 4 فروری 2024 کے نوٹیفکیشنز پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا یہ انکشاف بھی سامنے لایا کہ حکومت پاکستان کے نمائندگان کی جانب سے رات کو انکار اور صبح کے وقت اقرار کے بعد نوٹیفکیشنز کے اجراء میں تاخیر اور انٹرنیٹ کی بندش کہ راولاکوٹ میں رات کو مزاکرات کے بعد کمیٹی کے ساتھ مزید کسی بھی قسم کے مذاکرات نہ ہوئے صرف نوٹیفکیشنز کے طے شدہ امور کے مطابق اجراء کے لئے فون پر رابطہ ہوتا رہا. اس تمام تر تاخیر اور رینجرز کی مظفرآباد میں آمد کے بعد مظفرآباد میں 3 بے گناہ نوجوان شہید ہوئے . رینجرز کو بلانے اور مقامی انتظامیہ کی راہنمائی اور معاونت کے بغیر نہتے شہریوں پر بے دریغ فائرنگ کی تمام تر ذمہ داری آزادکشمیر حکومت بالخصوص وزیراعظم اور وزیر داخلہ آزادکشمیر پر عائد کرتے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ آزادکشمیر حکومت کی جانب سے تشدد کو ابھارنے والے تمام اقدامات جو 8 تا 13 مئی 2024 کے درمیانی عرصہ میں پیش آئے اور جس میں بے گناہ انسانوں کا خون بہایا گیا کی مکمل تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے جو تمام واقعات بشمول ڈڈیال کے واقعات، پولیس آفیسر اور مظفرآباد کے نوجوانوں کی شہادت کی مکمل تحقیقات کرے.
وہ تمام حل طلب معاملات یکسو کئے جائیں جنہیں حل کرنے کی ذمہ داری حکومت پاکستان کے نمائندوں نے دوران مذاکرات اٹھائی آزادکشمیر میں نیشنل گرڈ کا قیام عمل میں لایا جائے اور آزادکشمیر کو لوڈشیڈنگ فری زون قرار دیا جائے نیز تمام ہائیڈل پراجیکٹس کے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلہ محررہ 15 نومبر 2019 پر من و عن عملدرآمد کیا جائے.
محکمہ برقیات اور محکمہ خوراک میں ہونے والی کرپشن، بے ضابطگیوں اور صارفین کو لوٹنے کے واقعات کی تحقیقات کے لئے آزادکشمیر ہائی کورٹ کے معزز ججز ہر مشتمل کمیشن قائم کیا جائے. تمام حکمران طبقات کی مراعات ختم کی جائیں اور اس حوالے سے قانون سازی کی جائے.
. حکومت آزادکشمیر کی جانب سے 4 فروری 2024 کو جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے بقیہ 8 نکات پر عملدرآمد کیا جائے.
آبادی کے تناسب سے آٹا کی ایلوکیشن پوری کی جائے لانگ مارچ کے دوران سیکڑوں زخمی کئے گئے پرامن مظاہرین کی داد رسی کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے.
متذکرہ بالا مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ایک مرتبہ پھر پورے آزادکشمیر کے ساتھ ، پاکستان، بیرون ملک اور گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے کر کے پانچ دسمبر سے جاری سخت ترین لائحہ عمل پر سامنے لائی تحریک انقلاب برپا کر رہے گے ۔
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر عمر نذیر کشمیری نے گزشتہ سال 11، 12، 13 مئی 2024 کی طرح آج تاریخ ساز لانگ مارچ پر ریاست بھر کی ہم وطن قوم کو مبارکباد پیش کرتے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کی بلکہ تینوں ڈویژنز میں تاریخ ساز استقبال کئے اور مہمان نوازی کی نئی تاریخ رقم کرنے پر شکریہ ادا کیا.
واپس کریں