دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہاتھیوں کی لڑائی میں کچلتی عوام۔احتشام الحق شامی
No image عمران دار ججوں اور اشٹبلشمنٹ کے مابین لڑائی شدت اختیار کر تی جا رہی ہے۔عمران دار جج اپنے عمران خان کو بچانے اور اشٹبلشمنٹ اپنے مجرم عمران خان کو سزا دینے اور اسے جیل میں ہی رکھنے پر تلی ہوئی ہے لیکن ہاتھیوں کی اس لڑائی میں عوام کا گھاس کی طرح کچومر نکل رہا ہے اور حکومت بے بس ہے،یعنی عمران خان،عدلیہ اور اشٹبلشمنٹ کے مابین جنگ ہی اس ملک کا اصل مسئلہ بنا ہوا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی میں اضافہ دیکھا گیا ہے جو آنے والے دنوں میں بڑھ سکتا ہے اور اس ساری صورتِ حال کا فائدہ براہِ راست بیرونی قوتوں بلخصوص امریکہ اور آئی ایم ایف کو پہنچ رہا ہے جبکہ یہ خاکسار پہلے بھی عرض کر چکا ہے کہ عوام کو کسی قسم کے ریلف ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ اس وقت آئی ایم ایف پاکستان میں وہی کردار ادا کر رہا ہے جو کردار برطانوی سامراج کی ایسٹ انڈیا کمپنی نے بر صغیر میں انجام دیا اور اس کی وجہ پاکستان کو گھٹنوں کے بل گرا کر ایٹمی پروگرام رول بیک اور دفاعی بجٹ میں بڑی کمی کروانا مقصود ہے،مطلب اس خطہ میں چین کے مقابلے میں بھارت کو مذید طاقت ور بنانے کے لیئے پاکستان کا دفاعی نظام کمزور کرنا۔
بلوچستان اور کے پی میں آپریشن عزمِ استحکام جاری ہے جس باعث مذکورہ علاقوں میں بے چینی اور پریشانی یقینی ہے جبکہ شہری علاقوں میں گیس اور بجلی کے مہنگے بلوں کے باوجود لوڈ شیڈنگ اورمہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے۔ایسے میں بجائے کسی ریلیف کے الٹا پٹرول، بجلی اور گیس کے نرخ مذید بڑھانے کے اعلان کیئے جا رہے ہیں اور نتیجہ عوام میں حکومت اور اشٹبلشمنٹ کے خلاف عوام کے جذبات ابھر رہے ہیں۔
Divide And Rule یعنی تقسیم کرو اور حکومت کرو ہی وہ آزمودہ سامراجی فارمولا ہے جو اس وقت بھی اس ملک میں پوری طرح لاگو ہے یعنی معاشی اور سیاسی عدم استحکام پیدا کر کے مفادات حاصل کرنا لیکن سوال پھر وہی کہ اس فارمولے پر عمل در آمد تو ہماری صفوں میں موجود سامراج کے سہولت کار عناصر ہی کر رہے ہیں۔ایسے میں ہم کسی کو کیا دوش دیں؟
واپس کریں