دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
راولاکوٹ میں لگایا دھرنا ۹ ماہ بعد ختم کر دیا گیا، دھوکا کیا تو پہلے سے زیادہ خوفناک تحریک چلائیں گے۔
No image (راولاکوٹ۔ آصف اشرف) بجلی آٹے اور مراعات کے خاتمہ کے لیے کچہری راولاکوٹ میں لگایا دھرنا نو ماہ پندرہ روز بعد ختم کر دیا گیا۔ دھرنے کے خاتمے کا اعلان دعا کے بعد ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی عمر نزیر کشمیری نے کیا۔ اس موقع پر جے کے ایل ایف کے چیئرمین صغیر خان دھرنا ڈسپلن کمیٹی کے چیئرمین راشد حنیف قدیر خان نیشنل عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل عادل خان توصیف عبدالخالق خضر اشرف ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی عمر نذیر کشمیری نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک میں کچہری راولاکوٹ کے دھرنے نے سنہرا کردار ادا کیا۔
اس دھرنے سے بیس لوگ گرفتار کیے گئے جو اس تحریک کی سب سے بڑی گرفتار ی تھی اس قربانی کو کھبی فراموش نہیں کیا جا سکتا تحریک میں سازشی عناصر نے بھی ناکامی کروانے کوئی کسر نہیں چھوڑی ان کا فیصلہ قدرت پر چھوڑتے ہیں اس تحریک نے نیلم سے بھمبر تک ثابت کیا کہ ہم ایک قوم ہیں جو اپنے حقوق چھین کر لیتی ہے انہوں نے کہا کہ مظفرآباد کے شہیدوں کے ہم مقروض ہیں ان کی قربانی کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے منظور شدہ مطالبات پر دھوکا کیا تو پہلے سے خوفناک تحریک چلائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے پوسٹر لگا کر غیر ملکی وظیفہ خوری کی گئی اور ہماری تحریک بدنام کرنے کی کوشش ہوئی ہم برملا اور واضع مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسی مذموم مقاصد حاصل کرنے کی حرکت کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے اس موقع پر حکومت کو وارننگ دی گئی کہ وہ نا جائز اور ناحق غیر قانونی حربے چھوڑ دے اسلام گڑھ سانحہ سے قبل گرفتار کیے گئے سعد انصاری اور راجہ دانش سمیت دیگر اسیران کو فوری غیر مشروط رہا کرے اور من گھڑت ایف آئی آر ختم کرے ورنہ حالات سنگین ہوں گے جس کی زمہ داری ہم پر نہیں ہوگی۔
واپس کریں