دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارت کا جھوٹا سیکولر ازم پھر بے نقاب
No image راولاکوٹ (آصف اشرف )بھارت کا جھوٹا سیکولر ازم پھر بے نقاب مسلمان سرکاری ملازمین کو جبری عید منانے روک کر سرکاری کاموں میں الجھائے رکھا گذشتہ شب جموں کشمیر میں شوال کا چاند نظر آنے کی کے بعد بروز بدھوار بتاریخ 10 اپریل 2024ء جموں کشمیر کے فرزندان توحید نے درگاہ حضرت بل سمیت مختلف مساجد خانقاہوں درگاہوں میں نماز عید الفطر ادا کی لیکن جموں کشمیر کے تمام سرکاری دفاتر بشمول سیول سکریٹریٹ جموں /سرینگر میں معمول کی طرح کام و کاج ہوتا رہا تمام بنک بھی کھلے رھے ملازمین کو عید کی چھٹی نہیں دی گئ کیونکہ بھارت کی تمام ریاستوں و یونین ٹریٹریز میں کل یعنی بروز جمعرات بیروار 11 اپریل 2024ء کو عید منائی جاے گی سرکاری ملازمین اور بنکوں میں کام کرنے والے کرمچاریوں کو 11 اپریل 2024ء کو Negotiable instrument act کے تحت چھٹی منایئں گے ۔ بھارتی فورسز نے عیدگاہ سری نگر میں نماز عید بھی نہیں ادا کرنے دی حکام کو خدشہ تھا کہ عیدگاہ میں نماز عید ادا کرنے کے بعد عوام عیدگاہ میں واقع تاریخی عیدگاہ قبرستان کی طرف مارچ کر یں گے جہاں اشفاق مجید وانی حمید شیخ ڈاکٹر عبدالاحد گورو شبیر صدیقی جیسے تحریکی قائدین مدفن ہیں وہاں مظاہرین فاتحہ خوانی کے بعد آزادی کے نعرے لگائیں گے حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو بھی نظر بند رکھا اور تاریخی جامع مسجد میں نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی۔
واپس کریں