دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جموں کشمیر میں کرفیو کا نفاذ، عید تاریخ کی سیاہ ترین عید ہو گی
No image راولاکوٹ (آصف اشرف) گزشتہ77سال کی طرح امسال کی عید الفطر بھی کشمیری مسلمان غلامی تقسیم جہالت میں قربان ہوتے منائیں گے۔ اس دفعہ کی عید تاریخ کی سیاہ ترین عید ہو گی۔ چونکہ جموں کشمیر میں کرفیو کا نفاذ ہے اور غالب امکان یہی ہے کہ رمضان کی نماز جمعہ کی طرح غاصب مودی حکومت کشمیری مسلمانوں کو نماز عید کی اجازت نہیں دے گی۔ سرکردہ شخصیات سے کون کدھر عید منائے گا اس حوالے سے مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق صدرآزادکشمیربیرسٹر سلطان (میرپور)وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوار الحق (مظفر آباد)، وزیراعلی شمالی کشمیر گلگت بلتستان گلبر خان، سابق وزر اء اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن،خالد خورشید گلگت سابق صدورآزادکشمیر یعقوب خان،علی سوجل راولاکوٹ راجہ ذولقرنین بھمبر،سابق وزراء اعظم راجہ فاروق حیدر مظفر آباد، عبدالقیوم نیازی عباسپور،چوہدری مجید چک سواری عتیق احمد خان نیلا بٹ، تنویر الیاس اسلام آباد سابق وزراء اعلی ڈاکٹر فاروق عبدللہ،عمر عبدللہ غلام نبی آزادڈوڈہ،سپیکر لطیف اکبر مظفرآباد، سینئر وزیر وقار نور برنالہ بھمبرمیں ہونگے جبکہ یاسین ملک فاروق ڈار المعروف بٹہ کراٹے شبیر شاہ کی عید تہاڑجیل دلی مقبول بٹ کے برادر اصغر ظہور بٹ کی عیدبھارت کی کرنال جیل اور سلیم ننہ جی، یاسین بٹ، بلال صدیقی کی عید بھارتی قید میں گزرے گی۔
سرکردہ سیاست کار ہاشم قریشی،میرواعظ عمر فاروق سجاد غنی لون سرینگر صغیرخان راولاکوٹ، شاہ غلام قادر نیلم،افضل ضیائی بھمبر، ڈاکٹر مشتاق ہٹیاں بالا، ڈاکٹر خالد محمود رہاڑہ راولاکوٹ صابر کشمیری ایڈووکیٹ (کھائیگلہ راولاکوٹ، لیاقت حیات، نامنوٹہ راولاکوٹ) اعجازافضل خان راولاکوٹ، شوکت مقبول بٹ برطانیہ راجہ مظفرامریکہ،روف کشمیری پلندری، حسن ابراہیم خان راولاکوٹ شکیل بخشی، مشتاق اجمل،فہیم بخاری،شوکت بخشی،اقبال گاندرو،منظور صوفی، راسخ خان، مبارک حسنی، جاوید زرگر،زمان میر، بشیر بٹ،غلام رسول ڈار، پر و فیسر جا وید،الطا ف حسین،اشرف بن سلام،اعظم انقلا بی، الطاف اندرابی،اقبال میر، وجاحت قریشی، طاہر میر، مسعود عالم، عبدالاحد واذہ،شیخ مصعب، جاویدمیر،ڈاکٹر حیدر حجازی غلام رسول ملک،اعظم انقلابی بیگم خالدہ شاہ، رابعہ باجی (سرینگر)ماسٹرمحمدافضل (کپواڑہ)،کرنل ریٹائرڈ وجاہت خان آسٹریا،نادرخان (اسلام آباد)غلام احمدمیر(راجوری)ارشاداحمدعباسی (سرنکوٹ پونچھ) ایڈووکیٹ انور (جموں)،حسین شاہ،ضیاء الحق،منظورپروانہ،شاہدحسین (گلگت)نوازناجی (غذر)، عباس بٹ مہتاب خان ایڈووکیٹ (برطانیہ)،خواجہ حسن (بلجئیم)، پروفیسر راجہ ظفر خان (برطانیہ)،عابد حسین عابد،نیئر ایوب،اعجاز یوسف (راولاکوٹ)ناموراہل قلم سے محمدکبیرخان (جامشورو)حسن زینہ گری،زیڈجی محمد(سری نگر)عارف بہار(مظفرآباد)وادی جمالی (کوٹلی)، علی عدالت (برطانیہ)،شفیق راجہ(باغ)ظفر اقبال مہناس(سری نگر) ڈاکٹرصغیرخان (راولاکوٹ)،کالم نگاروں سے، صغیرقمرکھوئی رٹہ،سعادت مجاہد،شریف الدین فریاد،عمرخیام(گلگت)، آل آزاد کشمیر انجمن تاجران کے مرکزی صدر افتخار فیروز، ٹرانسپورٹ ورکرز یونین آزاد کشمیر کے سپریم ہیڈ ارشد خان (راولاکوٹ)،نوجوان لیڈرشپ سے شفقت انقلابی گلگت اظہرنذرراولاکوٹ صاحبزادہ ذوالفقارمیرپور، عظیم بخش چوہدری چک سواری،توصیف خالق(راولاکوٹ)، ندال شبیر(راولاکوٹ)انجمن طلبہ اسلام کے سابق ناظم منیر احمد قادری،سوشل ایکٹیوسٹ سفیان خالد راولاکوٹ، نامورصحافیوں سے محسن بیگ (اسلام آباد)طاہرمحی الدین (سری نگر)،یوسف جمیل،فیاض کلو،الطاف حسین،افتخارگیلانی،(سری نگر) عبدالطیف،امتیازتاج یعقوب طائی (گلگت)،شیراز خان راولاکوٹ،طارق نقاش، ذولفقار علی بڈھوغلام کیانی،عارف عرفی (مظفرآباد)،الطاف حسین جنجوعہ مقبوضہ پونچھ، خلیق کیانی (ہاڑی گہل)، اعجاز حیدر اسلام آباد، یا سرممتازچوہدری چکسواری عبداالقیوم فاروقی،،شکیل ترابی اسلام آباد،زاہدتبسم ترنول، نثار کیانی ٹائیں،اعجازعباسی دھیرکوٹ،،راجہ کفیل باغ اسلام آباد، علماء کرام سے سعیدیوسف پلندری،عبدالعزیز علوی مظفرآباد، کفایت نقوی مظفرآبادمولانانثارگلگت،جبکہ میرواعظ قاضی یاسر کی عید اننت ناگ بھارتی قیدمیں گزاریں گے۔
آزادی پسندوں کی ایک بڑی تعداد نماز عید کے بعد سرینگر اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں واقع شہید اول اعجاز ڈار، اشفاق مجید وانی،عبدالحمید شیخ، ڈاکٹر عبدالاحد گورو، شبیر صدیقی، جنرل بشارت رضا، ادریس خان، مقبول علائی کے مزاروں پر جاکر حاضری دیں گے۔
واپس کریں