دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیراعظم آزادکشمیر انوار الحق چودھری کی سربراہی میں حریت کونسل کا قیام
No image راولاکوٹ (آصف اشرف )بھارتی سپریم کورٹ کہ 5آگست 2019 کہ حکومتی اقدامات کے بردعمل میں وزیراعظم آزادکشمیر انوار الحق چودھری کی سربراہی میں حریت کونسل کا قیام ۔کشمیر ایشو پر تمام سرگرمیاں کشمیر کے جھنڈے تلے کرنے کا فیصلہ ۔وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق چودھری کی میزبانی میں کانفرنس میں بی جے پی حکومت کے بیانات جس میں ریاست جموں کشمیر کے مستقبل کے بارے میں انٹرنیشنل کمنٹ منٹس اور دو طرفہ معاہدوں کو یکسر مسترد کرتے ہوے پوری ریاست جموں کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کے عزائم پر حکومت آذادکشمیر کی جانب سے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں آذادکشمیر کی جملہ سیاسی جماعتیں اور حریت کانفرنس کے نمائندگان کی آل پارٹیز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آذادکشمیر کی حکومت جو کہ بیس کمپ کی حکومت ہونے کی وجہ سے پوری ریاست کی نمائندہ حکومت ہے اور موجودہ حالاتِ میں تحریک آذادی کو موثر طریقہ سے آگے بڑھانے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول تک ایک موثر حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے ۔ APC میں تمام سیاسی جماعتوں اور قائدین کی تجاویز کی روشنی میں ایک مستقل ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ادارہ کا ڈھانچہ اور اس کی ذمہ داریاں مندرجہ ذیل ہونگی-
1. ادارہ کا نام جموں کشمیر حریت کونسل ہو گا-
2. ادارے کا چیئرمین وزیراعظم آذادکشمیر جبکہ حریت کانفرنس کے کنوینر اس کے وائس چیئرمین ہوں گے، آذادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربرہان ،سابق صدور، سابق وزراۓ عظم، اور چار ممبران حریت کانفرنس اس کونسل کے ممبران ہوں گے،اس کا ایک سیکرٹری جنرل بھی ہوگا_
3. جموں کشمیر لبریشن کونسل سال 2024 کیلئے کشمیر کیلنڈر جاری کر ے گی جس کےمطابق آذاد کشمیر ، پاکستان اور دنیا بھر میں حق خود ارادیت کے حصول کیلئے احتجاجی ریلیاں منعقد کی جائیں گی _
4. جموں کشمیر حریت کونسل کا سیکریٹیریٹ راولپنڈی میں کشمیر لبریشن سیل کے زیر انتظام قائم کیا جائے گا
5. آذادکشمیر ،پاکستان اور بیرون ملک تحریک کےحوالہ سے تمام ایکٹیو ٹی کونسل کے زیراہتمام ہونگی_
6. جموں کشمیر حریت کونسل کہ زیراہتمام ذیلی ڈھانچہ آذاد کشمیر میں ڈویژنل سطح پر قائم کیا جائے گا جو آذادکشمیر میں منعقد ہونے والے عوامی اجتماعات میں عوامی شرکت کیلئے کردار ادا کرے گا۔پاکستان میں اہم مراکز جن میں اسلام آباد ، لاہور ، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں جموں کشمیر لبریشن کونسل کی ذیلی شاخیں قائم کی جائیں گی جو اپنے شہروں میں جو کشمیر لبریشن کونسل کے جاری شدہ کیلینڈر کے مطابق عوامی اجتماعات کا اہتمام کریں گی_
7. دنیا کہ اہم ممالک میں جموں کشمیر حریت کونسل کی شاخیں قائم کی جائیں گی_ آذادکشمیر کی سیاسی جماعتیں اور حریت کانفرنس کے نمائندگان اپنی جماعتوں کے ایسے کارکنان کا نام تجویز کریں گے جو مسئلہ کشمیر سے آگہی رکھتے ہوں ،قومی اتفاق رائے قائم کرنے اور جموں کشمیر حریت کونسل کے جاری شدہ کیلنڈر اور فیصلاجات کے مطابق انٹرنیشنل کپیٹلز میں احتجاجی ریلیاں منعقد کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہوں۔
8. جموں کشمیر حریت کونسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کے حصول کیلئے جہدوجہد کرے گی ۔ تحریک کہ دوران صرف آذادکشمیر کا جھنڈا استعمال ہو گا کوئی بھی جماعت جموں کشمیر حریت کونسل کے زیراہتمام کس بھی ایکٹیوٹی میں پارٹی جھنڈا استعمال نہیں کرے گی _
واپس کریں