دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سی پیک، نوازشریف اور انجینئر احسن اقبال ۔تحریر: کامران احسن
No image پاکستان پر نواز شریف کی طرف سےایٹمی دھماکوں اور جےایف-7 تھنڈر جیسےکئے گئے بڑےاحسانوں میں سےایک بہت بڑا احسان چین کےساتھ مل کرCPEC کا آغاز اور اس پر 2020 تک 9 نئے سپیشل اکنامک زونز کی تکمیل کا پلان تھا. عمران خان نے پورے CPEC کو تباہ کرڈالا. CPEC کو ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلقات استوار کرنے کے لئے کھڈے لائن لگا دیا گیا. خنجراب بارڈر سے گوادر تک چلنے والے ہزاروں لاکھوں ٹرکوں سے سالانہ اربوں ڈالر کا فائدہ پاکستان کو ہونا تھا، جس سے پاکستان میں معاشی خوشحالی آتی، لیکن وہ سب خواب بن کر رہ گیا.

ایک بہت بڑا نقصان ان 9 سپیشل اکنامک زونز کی تعمیر میں نیازی حکومت کی بد نیتی اور نا اہلی سے پیدا شدہ تعطل کی وجہ سے ہوا، حالانکہ چین نے ان اکنامک زونز میں TOT معاہدے کے تحت اپنی فیکٹریاں اور انڈسٹریز لگانی تھیں. ان اکنامک زونز کی وجہ سے پاکستان میں لاکھوں نوکریوں کے مواقع پیدا ہونے تھے. پھر پاکستان، نئی ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے معاہدوں سے اس ہی وقت سے گزرتا جس سے ایک زمانے میں چین گزرا جس کے بعد نئی انڈسٹریز اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کی وجہ سے چین دنیا کی سب سےبڑی معاشی طاقت بن کر ابھرا. ان سپیشل اکنامک زونز کی وجہ سےپاکستان کے لئےمستقبل کے ایشین ٹائیگر بننےکی امیدیں پیدا ہونا شروع ہوگئی تھیں. انجنیئر احسن اقبال بہت عمدہ کام کررہے تھے. وہ حیران کن طور پر اس پراجیکٹ پر دن رات شدید محنت کررہےتھے. چین کی طرف کے لوگ بھی CPEC کے حوالے سے انکی محنت کے معترف ہو چکے تھے....لیکن...لیکن...لیکن...پھر ایسے وقت میں UAE اور امریکہ جو اس منظر سے خوش نہیں تھے، ان کے تعاون سے پراجیکٹ عمران لانچ کیا گیا. نوازشریف کو ٹیپو سلطان کی طرح سازشوں کے جال میں گھیر کر نااہل قرار دے کر نکال باہر پھینکا گیا.

یہ پاکستان کا اتنا بڑا نقصان ہے کہ شائد اس کا مداوا اگلی کئی دہائیوں تک نہ ہوسکے. CPEC اور CPEC میں شامل سپیشل اکنامک زونز کے خلاف پراجیکٹ عمران، اس کے مسلط کرنے والوں کا اتنا بڑا اور گھناؤنا جرم ہے، جس پر ان کی پوچھ ہرصورت ہونی چاہئے. اور اگر پوچھ نہیں ہوتی تو اس سے زیادہ افسوسناک بات کوئی اور نہیں ہوسکتی.
باجوہ ڈاکٹرائن کی وجہ سے
1-کروڑوں ڈالرز ماہانہ راہداری ٹیکس سے بھی گئے.
2-پاکستانی جوانوں کی لاکھوں نوکریوں سے بھی گئے.
3- پاکستانی خام مال کی کھپت سے بھی گئے.
4- پاکستان کو ایک صنعتی ملک بنانے سے بھی گئے.
اور 5-پاکستان کی ایکسپورٹس بڑھانے کے مواقع سے بھی گئے.
اب دیکھئے کہ عمرانی ایجنڈے کے ذریعے ملک کو دیوالیہ کروانے کے بعد نجانے ہم کب CPEC کو آپریشنل کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔
باجوہ صاحب!یہ آپ نے کیا کیا؟
واپس کریں