دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
یوم یکجہتی کشمیر ، تین روزہ تقریبات کا انعقاد
No image اسلام آباد:۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کشمیر سنٹر راولپنڈی کی جانب سے لوک ورثہ اسلام آباد میں منعقدہ تین روزہ تقریبات میں تاریخ کشمیر، مسئلہ کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر کی کتب کا اسٹال لگایا جارہا ہے۔ پمفلٹس، بروشرزاورتصاویر کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا جائے گا جبکہ لبریشن کمیشن کے جانب سے دستخطی مہم کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ جن پر دستخط کر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔

اس کے علاوہ بڑی سیکرین پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی ڈاکیو منٹریز بھی دکھائی جائیں گی۔

جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کے آفیسران مورخہ 03تا 05فروری تین روز تک مسلسل سٹال پر موجود رہیں گے اوراسٹال کا دورہ کرنے والی اہم شخصیات کو مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بریف کریں گے۔ اس موقع پر مہمانوں کو پمفلٹس اور بکس بھی تقسیم کی جائیں گی۔جموں و کشمیرلبریشن کمیشن میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق میڈیا ونگ کے افسران نے آج لوک ورثہ کا دورہ کیا اورپروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی۔
واپس کریں