دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے6 ممبران عمران خان کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی کا دعویٰ
No image پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے6 ممبران عمران خان کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی کا دعویٰ
رہنماپی ٹی آئی یونس انصاری نے دعویٰ کیا ہےکہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے 6 ممبران عمران خان کے ساتھ ہیں۔

ایک بیان میں یونس انصاری کا کہنا تھا کہ ان کی قیادت میں ن لیگ کے 6 ارکان کل وزیراعظم سے ملیں گے۔ان کے علاوہ مسلم لیگ ن کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری کا دعویٰ ہے کہ ن لیگ سے تعلق رکھنے والے ہمارےگروپ کے ارکان کی تعداد7 ہے، پنجاب کی سیاست میں وزیراعظم کے فیصلے کے ساتھ ہیں، وزیراعظم اگر پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ نامزد کریں گے تو حمایت کریں گے۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ نامزد ہونے پر ن لیگ کے 15 مزید ارکان ووٹ دیں گے۔
واپس کریں