
سابق وزیرا عظم عمران خان نے واضع طور پر کہا ہے کہ وہ لوگ ابھی اس سازش میں لگے ہوئےہیں۔مریم نواز اور جاوید لطیف سے پریس کانفرنس کروائی گئی کہ عمران کان نے مذہب کی توہین کی ہے۔ ان کی کوشش ہے کہ ان کی وجہ سے میرے اوپر کوئی بھی واردات ہو تو کہیں گے کہ کسی مذہبی جنونی نے کر دیا یا کسی دینی انتہا پسند نے اسے مار دیا۔یہ ان کا پلان ہے۔
سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے جلسہ گاہ میں عوام سے مخاطب ہوتے ہوءے کہا کہ آپ سب سے کہ رہا ہوں کہ میں سارے پاکستان میں پھر رہا ہوں مجھے اپنی جان سے زیادہ پاکستان کی آذادی کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان اور آپ لوگوں کو آذاد دیکھنا چاہتا ہوں۔
واپس کریں