آزاد کشمیر میں خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف مظفر آباد میں پولیس کے سائبر کرائم ونگ کا قیام
مظفرآباد۔مظفرآباد پولیس کے سائبر کرائم ونگ نے خواتین کو ہراساں بلیک میل کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کیلئے ہیلپ لائن متعارف کروا دی۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس و انچارج سائبر کرائم ونگ مظفرآباد خاور علی شوکت نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اور دیگر کسی بھی جگہ پر کوئی بھی شخص اگر کسی خواتین کوہراساں یا بلیک کرے تو فوری طور پر سائبر کرائم ونگ کی ہیلپ لائن 05822-930006یا 0347000123پر اطلاع دی جائے ، پولیس کا سائبر کرائم ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کیلئے سرگرم عمل ہے ۔
واپس کریں