دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پارٹی لیڈرز کے بیانات سنیں ذرا۔۔۔
ناصر بٹ
ناصر بٹ
"ھمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ھوئے نئے سرے سے حکمتِ عملی بنانا ھو گی، اس شکست کو بھلا کے آگے بڑھنا ھو گا،ھم عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ھیں ،یہ ثابت ھو گیا کہ ھم نے دھاندلی نہیں کی "
ھیں جی؟
جناب من کونسی غلطیوں کی بات کر رھے ھیں آپ؟
کیا ان غلطیوں کی نشاندھی کیئے بغیر اور ان غلطیوں کے مرتکب افراد کی شناخت بتائے بغیر معاملہ آگے چل سکتا ھے؟
کیا جن لوگوں کے غلط فیصلوں سے یہ شکست ھوئی انکی شناخت بتائے بغیر یہ ممکن بے کہ پارٹی ورکرز اور عوام یہ تعین کر سکیں کہ وہ افراد غلطیاں درست کرنے کا پوٹینشل بھی رکھتے ھیں یا نہیں؟
گند کو کارپٹ کے نیچے مت ڈالیں عوامی سطح پر ااس مسلے پر بحث، کا سلسلہ شروع کروائیں، چند سیانوں کے مشورے سے کام نہیں چلے گا اجتماعی دانش کو بروئے کار لائیں۔
ان الیکشننز میں ن لیگ کے کئی افراد آزاد حیثیت میں کھڑے ھو گئے انکو دستبراد کروانے کے لیئے پارٹی نے کیا کوشش کی؟پارٹی لیڈرز پر مشتمل کونسی کیمیٹیان بنائیں جو ان لوگوں کو منانے کی کوشش کرتے؟
گردنوں میں سریئے کی بات مین بلاوجہ نہیں کر رھا۔

میری اطلاع کے مطابق خوشاب سے آزاد حیثیت میں دوسرے نمبر پر آنیوالا آصف بھا دو دفعہ قیادت سے ملنے لاھور آیا کسی نے اسے شرفِ باریابی نہیں بخشا، وہ خود دستبراد ھونا چاھتا تھا مگر اسکے کچھ تحفطات تھے جنہیں سننے کی کسی نے زحمت نہ کی۔
کیوں، کیا وجہ تھی؟

وجہ یہ تھی کہ آپ نے پنجاب اپنی جیب میں سمجھا ھوا تھا، آپ ورکرز اور ووٹرز کو بھیڑ بکریاں سمجھنا شروع ھو گئے تھے۔کسی کا جا کے ترلہ کرنا اپنی توھین سمجھتے رھے۔
جب تک ھم یہ سمجھتے رھے کہ پارٹی کو ناجائز طریقے سے نشانہ بنایا جاتا رھا ھم آپکی ھر اچھی بُری چیز کی وکالت کرتے رھے مگر اب پارٹی کے مستقبل کا سوال ھے چالیس سالوں میں یہ پہلی دفعہ ھے کہ کسی آزاد الیکشن میں پنجاب سے ن لیگ کی عوامی مقبولیت ہر سوال اٹھا ھے اگر ھم اب بھی خاموش رھے تو پھر ھم بھی برابر کے مجرم شمار ھونگے۔
جناب من اب سوال ھو گا اور سرعام ھو گا یا تو آپکو جواب دہ ھونا ھو گا یا پارٹی کا اللہ ھی حافظ ھے
سیلفی گروپ، سری گروپ، خوشامدی گروپ، یئیں یئیں گروپ اب کھل کے ایکسپوز کریں گے۔
واپس کریں