دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پی ٹی آئی نے پاکستان کو دلدل میں پھنسایا
ناصر بٹ
ناصر بٹ
ن لیگ ملک کو دیوالیہ ھونے سے بچانے نکلی تھی کیا اب کیا پاکستان دیوالیہ ھونے سے بچ گیا؟ پنجاب جیسا بڑا صوبہ جو پاکستان کا ساٹھ فیصد ھے آج ایک دفعہ پھر شدید سیاسی انتشار کا شکار ھو چکا ھے ن لیگ اگر مزید سیاسی ھتھکنڈے استعمال نہ کرے تو نمبرز کے اعتبار سے پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ بنتے دکھائی دیتے ھیں مگر اسکی اکثریت بھی ایک دو ووٹوں کی ھو گی یعنی جب بھی تین چار ممبرز اپنے ساتھ ملا لیئے جائیں تو ایک دفعہ پھر سیاسی دنگل شروع اور دو چار لوگ توڑنا کوئی اتنا مشکل کام بھی نہیں، جسکا مطلب ھو گا کہ پنجاب میں طاقت حاصل کرنے کے بعد پی ٹی آئی کا فوری ھدف مرکزی اتحادی شہباز حکومت ھو گی۔

پاکستان کا ابھی تک ائی ایم ایف سے معاھدہ مکمل نہیں ھوا عمران خان آئی ایم ایف کو چلانے والی طاقتوں کو گالیاں نکالتا پھرتا ھے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کے بعد کون ھے جو پاکستان کو اس معاشی دلدل سے نکالنے کو آگے بڑھے گا؟
پی ٹی آئی نے پاکستان کو اس دلدل میں پھنسایا تھا انکے پاس آگے کا روڈ میپ سوائے غلامی سے نجات کے نعروں کے سوا کچھ نہیں اور ان نعروں سے کس کس کا پیٹ بھرا جا سکتا ھے یہ ھم اچھی طرح جانتے ھیں۔
ن لیگ نے جو کوشش کی ھے وہ معاشرتی رویوں کو قطعی نظرانداز کرنے والی کوشش تھی جب سامنےاس طرح کا فتنہ موجود ھو جو جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتا ھو تو یہ کوشش سو دفعہ سوچ بچار کی متقاضی تھی یہ سوچنا چاھیئے تھا کہ یہ کوشش کامیاب ھونے بھی دی جائے گی یا نہیں۔
آج ھم اس سے کہیں بدتر جگہ پر آن کھڑے ھوئے ھیں جہاں ن لیگ نے ملک کو دیوالیہ ھونے سے بچانے کے لیئے اپنے سیاسی کیپیٹل کی پرواہ نہ کرتے ھوئے اسمبلیاں نہ توڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واپس کریں