دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آئین کی محافظ سپریم کورٹ خاموش ہے !!!!
ناصر بٹ
ناصر بٹ
ملک کی بقا، سلامتی، اتحاد کا ضامن صرف اورصرف آئینِ پاکستان ھے، کسی بھی حالت میں آئین کے کسی کوما فل سٹاپ میں بھی پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت کے بغیر ترمیم نہیں کی جا سکتی
آج وہ بدقسمت دن ھے جب آئینِ پاکستان میں درج ریکوزیشن طریقہ کار پر اجلاس بلانے کی واحد تشریح کو پامال کر دیا گیا اور اس ملک کے آئینی ادارے خاموش بیٹھے ھیں
یہ سب کچھ دانستہ کیا جا رھا ھے، دیکھیں عدم اعتماد کو ان دو چار دنوں سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا مگر آئین پاکستان کی حرمت اور قطعیت کو میرے نزدیک جان بوجھ کر ختم کیا جا رھا ھے تاکہ کل کلاں کسی اور بات پر بھی آئین میں درج عبارت کو پاؤں تلے روندنا مقصود ھو تو اسکے لیئے نظیر موجود ھو
یہ تو او آئی سی کے وزیر خارجہ کی کانفرنس ھے اگر دنیا بھر کے ممالک کے سربراھوں کی کانفرنس بھی آئین پاکستان کی خلاف ورزی کر کے کروانی پڑے تو اس سے بھی انکار ھونا چاھیئے
اب جو لوگ او آئی سی کے تقدس کی دھائیاں دے رھے ھیں ان سے پوچھنا ھے کہ کیا اس کانفرنس کو اجلاس التوا میں رکھنے کے لیئے ایک عذر کر طور پر ھی استعمال نہیں کیا گیا؟
اجلاس پہلے بھی بلایا جا سکتا تھا، قومی اسمبلی بلڈنگ کی بجائے کہیں اور بھی بلایا جا سکتا ھے مگر مقصد آئین کو کاغذ کا ایک چیتھڑا ثابت کرنا ھے، جو کیا جا رھا ھے اور آئین کی محافظ سپریم کورٹ خاموش ھے
واپس کریں