دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لالی پاپ دینا بند اور عملی اقدامات کیجیے۔
امام صافی
امام صافی
کروڑوں پتی اشرافیہ کو خاک فرق نہیں پڑتا مہنگائی سے۔ بھرکس عام غریب آدمی کا نکلتا ہے۔
شدید برے حالات میں پورے شوق سے حکومت "ہتھیانے" والوں کو انقلابی اقدامات کرنے ہوں گے ورنہ عمران نیازی تو ڈھیٹ بندہ ہے، ابھی تک "ڈٹ" کے کھڑا ہے، آپ کا حشر عمران نیازی سے بھی برا ہوگا۔
فورا" سے پیشتر اپنے اخراجات کم کیجیے، اللوں تللوں پر قابو پائیے، وزراء و مشاورین کی افواج مختصر کیجیے، پروٹوکول نام کی فضول خرچی کو روکیے، ایم این ایز، ایم پی ایز، وزراء، مشاورین اور تمام اٹھارہ گریڈ سے اوپر کے سرکاری ملازمیں کی تنخواہیں کم کیجیے اور چند ماہ کے لیے بطور قرضہ روک لیجیے۔

جن کو لاکھوں میں تنخواہیں ملتی ہیں، ان کو فالتو مراعات جیسے میڈیکل، کنوینس، مفت بجلی و گیس فورا بند کیجیے، بیرونی دورے کم سے کم کیجیے۔ اگر بہ امر مجبوری کرنے بھی پڑیں تو کم سے کم افراد بھیجیں، وہ بھی کمرشل فلائیٹ سے۔
فوج، عدلیہ، دیگر خصوصی اداروں میں نفری کم کیجیے، مراعات کم کیجیے، شاہانہ فضول خرچیاں روک دیجیے۔
جلسے جلوسوں پر فی الفور پابندیاں لگائیے اور سب سے پہلے خود بند کیجیے۔

عوام کی سبسڈیاں روک کر بوجھ ڈالنے کی بجائے بڑے مگرمچھوں کی سبسڈیاں ختم کیجیے۔ حکومتی قرضے ہڑپنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیجیے اور ان کے حلق میں ہاتھ ڈال کر حکومتی واجبات واگزار کروائیے۔
پھر دیکھیے کہ حالات کیسے سدھرتے ہیں۔
اگر آپ یہ سب نہیں کرتے اور عوام پر بوجھ ڈال کر سابقہ حکومت کی نااہلی کی ڈفلی بجاتے ہیں تو یاد رکھیے؛ حالات بگڑتے جائیں گے اور پھر وہ دن دور نہیں جب عوام آپ کی ڈفلی بجائیں گے۔

واپس کریں