دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بلی تھیلے سے باہر ۔ اظہر سید
No image پکستان پانی کی شدید کمی کا شکار ہے ۔ بھارتیوں نے پہلگام واقعہ کا بہانہ بنا کر سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا ہے ۔سیاحوں کے قتل کی تحقیقات ابھی شروع بھی نہیں ہوئیں تھیں بھارتیوں نے پاکستان پر الزام لگانا شروع کر دیا تھا گویا سب کچھ پہلے سے طے تھا ۔
سندھ طاس معاہدہ معطل ہونے کا دوسرا مطلب پاکستان کو صحرا بنانا اور پاکستانیوں کو بھوکا مارنا ہے ۔بھارت ایک بہت بڑا ملک ہے ۔دنیا کے دیگر ممالک کی طرح بھارت بھی پانی کی کمی کا شکار ہے ۔ایک ارب سے زیادہ ابادی کو پالنے کیلئے بھارتیوں کو پانی کی ضرورت ہے ۔گلیشیر پگھل رہے ہیں ۔دنیا کے موسم تبدیل ہو رہے ہیں ۔موسمی تغیرات دنیا کی زمین نامی سیارے کی ڈیموگرافی تبدیل کر رہے ہیں۔
ماہرین بہت پہلے سے خبردار کر رہے تھے مستقبل کی جنگیں پانی کے مسلہ پر ہونگی ۔ہماری رائے میں سندھ طاس معاہدہ کی معطلی سے بھارت نے پانی پر ہونے والی جنگوں کا آغاز کر دیا ہے ۔بھارتی اقدامات اس بات کی دلیل ہیں پہلگام واقعہ پاکستان کا نہیں بلکہ خود بھارتیوں کا کارنامہ ہے ۔
حماس کے اسرائیل پر حملہ کے منطقی نتایج دنیا کے سامنے ہیں حزب اللہ ختم ہو چکی ہے ۔حماس ختم ہو چکی ہے ۔ساٹھ ہزار فلسطینی مارے جا چکے ہیں باقی بھوک اور بیماریوں سے مر رہے ہیں ۔اسرائیل پہلے سے زیادہ طاقتور بن کر نکلا ہے ۔
گیارہ ستمبر کے واقعات سے دنیا تبدیل ہوئی تھی اور گیارہ ستمبر کے آفٹر شاک ابھی تک جاری ہیں۔
پہلگام حملہ ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی ہے جس کا نشانہ پاکستان کو بنایا جا رہا ہے ۔پاکستان کے پاس بھارت پر حملہ واحد آپشن ہے اور بھارتی پاکستان کو اسی آپشن پر لانا چا رہے ہیں ۔
بھارت پاکستان پر حملہ کرے تو اسے تین گنا زیادہ فورس کا بندوبست کرنا پڑے گا اور درکار نتایج پھر بھی حاصل نہیں ہونگے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے ۔واحد حل یہی ہے پاکستان کو اتنا زچ کیا جائے وہ تنگ آکر بھارت پر حملہ کرے ۔
مقبوضہ کشمیر کو بھارتی یونین کا حصہ بنا کر بھارت پہلے ہی ایٹمی صلاحیت کو بلف ثابت کر چکا ہے ۔بھارتی اب دوبارہ پاکستان کو اکسائیں گے ۔
حل چینیوں کے پاس ہے ۔چین گنگا اور جمنا کے ماخذ پر وہی کچھ کرے جو کچھ بھارت سندھ طاس معاہدہ کے ساتھ کرے ۔چین ایسا کیوں کرے گا ؟ یہ وہ سوال ہے جس کا جواب اب جنرل باجوہ کے دور میں سی پیک کے ساتھ ڈرامہ کرنے والی طاقتور اسٹیبلشمنٹ کو دینا ہو گا ۔چینیوں کو جواب پسند آگیا تو وہ بھارت کو روک دیں گے ۔
پاکستان چھوٹا ملک ہے لیکن بہت سخت جان ہے ۔بھارتی حملہ کا پاکستان جواب دے سکتا ہے لیکن بھارت پر حملہ کرنا فائدہ مند نہیں ہو گا ۔حل عالمی برادری اور چین کے پاس ہے ۔سندھ طاس معاہدہ کا گارنٹر عالمی بینک ہے ۔پاکستان عالمی برادری کے پاس اپنا مسلہ پیش کرے اور تمام درکار اقدامات کرے ۔مسلہ حل نہیں ہوتا تو بھوک سے مرنے سے بہتر ہے بھارتیوں کو بھی مار دے اور اس مقصد کیلئے اپنے اثاثوں کو ابھی سے ٹاکی شاکی مارنا شروع کر دے ۔
واپس کریں