اسلام آباد پولیس نے عمران خان سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔
سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔
شیریں مزاری نے اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خلافِ قانون ہے، مگر امپورٹڈ سرکار کی ناک تلے قانون کی پرواہ ہے کسے۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ قوم آگاہ رہےکہ سازشی عناصر کیسے عمران خان کی زندگی کے لیے خطرات پیدا کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ عمران خان کی سکیورٹی واپس نہیں لی گئی، عمران خان کے ساتھ اور ان کی رہائش گاہ پر جتنی نفری تعینات تھی وہ موجود ہے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ عمران خان کی سکیورٹی واپس لیے جانے سے متعلق پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات میں صداقت نہیں ہے۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی رہائش گاہ کی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، یہ خلاف قانون ہے، مگر اس امپورٹڈ حکومت میں قانون کی کس کو پرواہ ہے۔
واپس کریں