دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
روٹی کا نقصان کیا ہے؟مسعود رحمان
No image روٹی بنیادی طور پر pure carbohydrate ہے ۔ ہم جتنا کاربوہائیڈریٹس کھاتے ہیں وہ ہمارے جسم میں گلوکوز میں convert ہو جاتا ہے اسکا مطلب یہ ہوا کہ ہم چینی کھائیں یا کاربوہائیڈریٹس دونوں ہمارے جسم میں جا کر چینی بن جاتے ہیں ۔ کاربوہائیڈریٹس دو طرح کے ہوتے ہیں کمپلیکس اور refined ۔ complex carbohydrates فوراً ہضم نہیں ہوتے انکو گلوکوز بننے میں وقت لگتا ہے تو اس سے خون میں گلوکوز کی مقدار فوراً نہیں بڑھتی جب کہ چینی یا میٹھا کھانے سے یہ فوراً خون میں گلوکوز کی مقدار بڑھا دیتا ہے ۔ refined carbohydrates بلکل چینی کی طرح ہی خطرناک ہوتے ہیں ۔
اب چاہے آپ کو شوگر کا مرض ہو یا نہ ہو ۔ آپ کے لبلبے کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے زیادہ انسولین بنانا پڑتی ہے تاکہ خون میں موجود زیادہ گلوکوز کو burn کیا جا سکے اور انرجی بنائی جا سکے ۔ جب آپ کے خون میں انسولین کی مقدار لگاتار زیادہ رہنے لگتی ہے تو آپ کے خلیوں کے اندر انسولین کے خلاف resistance پیدا ہو جاتی ہے جس کہ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ زیادہ انسولین بھی آپ کے میں موجود گلوکوز کو انرجی میں کنورٹ نہیں کر سکتی ۔
آپ کا لبلبہ یا pancreas بھی انسولین بنا بنا کر تھک جاتا ہے اور طرح آپ کے خون میں گلوکوز کی مقدار ہمیشہ زیادہ رہنے لگتی ہے جیسے ہم شوگر کا مرض یا diabetes بولتے ہیں اس لیے اگر آپ چینی اور کاربوہائیڈریٹس کا روزآنہ زیادہ استعمال کرتے ہیں تو بالآخر آپ کو شوگر کو جاتی ہے اور آپ ساری زندگی ذیابیطس کے مریض بن جاتے ہیں اور ذیابیطس کی بیماری تمام بیماریوں کی ماں ہے ۔
اس لیے آپ روٹی چاول میدے کی بنی چیزیں پیزا پاستا سموسے پکوڑے پراٹھے مٹھائیاں کیک پیسٹری بسکٹ وغیرھ کا استعمال کم سے کم کریں تاکہ آپ کے خلیوں میں انسولین کے خلاف resistance پیدا نہ ہو ۔
اس لیے آپ کو بولا روٹی کم کھائیں زیادہ سے زیادہ exerciseکریں ۔
واپس کریں