دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
’’کیا ہم کوئی غلام ہیں‘‘ ڈائیلاگ کی حقیقت
No image ہم کوئی غلام ہیں ہم کوئی غلام ہیں "ہم کوئی غلام ہیں"
عمران خان کا آج کل "ہم کوئی غلام ہیں " ڈائیلاگ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہے اس ویڈیو کو بار بار چلایا جا رہا ہے اور یہ صرف اور صرف جذباتی عوام کے لیے کیا جا رہا ہے کہ ان کے جذبات کو ابھار کر اپنے مقاصد اور فوائد حاصل کیے جائیں.
خان صاحب سے ایک سوال پوچھنا ہے؟
جب آپ نے انڈیا کو سلامتی کونسل میں ووٹ دیا اس وقت اپ نے کیوں نہیں کہا کے "ہم کوئی غلام ہیں".
عمران خان صاحب جب آپ کلبھوشن کے لئے صدارتی آرڈیننس لے کے آئے کلبھوشن کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کی اس وقت آپ نے کیوں نہیں کہا کہ "ہم کوئی غلام ہیں"
مودی نے دھمکی لگائی اور آپ نے پاکستان پر حملہ کرنے والے انڈین پائلٹ ابھینندن کو دوسرے ہی دن پروٹوکول دے کے انڈیا کے حوالے کردیا اس وقت آپ نے کیوں نہیں کہا
" ہم کوئی غلام ہیں"
انڈیا کی چار جاسوس جو پاکستان میں کی جیلوں میں قید تھے عمران خان صاحب جب آپ نے ان کو انڈین فورسز کے حوالے کیا اس وقت آپ نے کیوں نہیں کہا
"ہم کوئی غلام ہیں" جو پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گردی کرنے والے عناصر کو چھوڑ دیں۔
انڈیا آپ کی مرضی سے کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کرکے کشمیر کو ہڑپ کر گیا اس وقت آپ نے کیوں نہیں کہا کہ "ہم کوئی غلام ہیں" جو کشمیر اپ کو دیں
کسی ملک کی حدود کراس کرتے ہیں تو پاسپورٹ اور ویزا دیکھنا پڑتا ہے لیکن آپ نے انڈین لوگوں کو بغیر پاسپورٹ بغیر ویزے پاکستان میں آنے کی اجازت دی اس وقت آپ نے کیوں نہیں کہا
"ہم کوئی غلام ہیں"
عمران خان صاحب آپ کے وزیر صحت ظفر مرزا نے اپ کی اجازت سے انڈیا سے انتہائی غیر معیاری اور ایکسپائری ادویات منگوا کر پاکستانی عوام کو کھلا دی اربوں روپے کمائے اس وقت اپ نے کیوں نہیں کہا
"ہم کوئی غلام ہیں" جع انڈیا کی غیر معیاری اور ایکسپائری ادویات کھائیں
چین نے ایران کے ذریعے انڈیا کا افغانستان جانے کا راستہ بند کیا
انڈیا نے آپ سے راستہ مانگا آپ نے اسی دن انڈیا کو افغانستان جانے کا راستہ دیا حالانکہ اس دن یوم سیاہ کشمیر بھی تھا
اس دن آپ نے کیوں نہیں کہا
"ہم کوئی غلام ہیں"
جو آپ کو افغانستان جانے کا راستہ دیں۔
چین کے ساتھ کیے گئے معاہدے اور سی کے پیک نقشے آپ نے آئی ایم ایف اور امریکہ کے حوالے کیے اس دن آپ نے کیوں نہیں کہا کہ
"ہم کوئی غلام ہیں"
جو اپنے معاہدے اور اپنے ملک کے نقشے اپ کو دیں
ساری قوم نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے نہ کریں ہم آئی ایم ایف کے غلام ہو جائیں گے
لیکن آپ نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا آئی ایم ایف کا گورنر اسٹیٹ بینک پر لگایا خان صاحب آپ نے اس دن آئی ایم ایف کو کیوں نہیں کہا کہ " ہم کوئی غلام ہیں " جو اسٹیٹ بینک آپ کے حوالے کریں گے اور آپ کا گورنر اسٹیٹ بینک پر لگائیں۔
عمران خان آپ نے نے بجلی اور گیس کی قیمتیں آئی ایم ایف کے کہنے پر بڑھائیں آپ نے اس دن کیوں نہیں آئی ایم ایف سے کہا کہ "ہم کوئی غلام ہیں" جو آپ کے کہنے پر بجلی اور گیس کی قیمت بڑھائیں۔
عمران خان صاحب آپ کے دور حکومت میں اسرائیلی طیارہ سات گھنٹے پاکستانی ایئرپورٹ پر کھڑا رہا عوام آپ سے پوچھتے رہے لیکن آپ نے کچھ نہیں بتایا کیا آپ اسرائیل کے غلام تھے
امریکی فوجی بغیر ویزا بغیر پاسپورٹ بیمہ یونیفارم پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قیام کیا کیا ہم امریکہ کے غلام تھے
ترکی اور ملائیشیا نے اپ کے کہنے پر ایک اسلامی کانفرنس کا اہتمام کیا لیکن سعودی عرب کے روکنے پر آپ وہاں نہ گئے کیا ہم سعودی عرب کے غلام تھے
عمران خان اجکل غلامی کے تانے مار رہے ہیں اور خود داری کا لیکچر دے رہے ہیں
خان صاحب آپ نے ساری عمر مانگا ہے اور مانگنے والا ہمیشہ غلام ہی رہتا ہے
جس طرح آپ نے آئی ایم ایف کے غلام بنے امریکا کے غلام بنے اور آج جب آپ کی حکومت نہیں رہی تو آپ کہتے ہیں "ہم کوئی غلام ہیں"
یہ کام آپ حکومت میں رہ کر کرتے؟؟؟
عمران خان اپ نے سعودیہ کی غلامی کی
امریکہ کی غلامی کی
انڈیا کی غلامی کی
اور آج حکومت سے جانے کے بعد آپ خود داری کے درس دے رہے ہیں۔
جو بندہ چند کروڑ کی خاطر گھڑی بیچ کر ملک کو قوم کی عزت کو داؤ پر لگا دے وہ کبھی خودار نہیں ہو سکتا۔
سوچو نہیں سرچ کرو اگر یہ سب ٹھیک ہے تو دیکھ لو تم کیا کر رہے ہو؟
واپس کریں