دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کا بجٹ اجلاس
No image مظفر آباد۔ وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے محکمہ اوقات کو سہیلی سرکار کمپلیکس و کھڑی شریف کمرشل کمپلیکس کی تعمیر جلد مکمل اور زائرین کو سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے ،وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر بھر کے اندر اولیا اللہ کے مزاروں پر زائرین کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ اوقاف بھرپور اقدامات اٹھائے۔ زائرین کی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے۔ ان کے مزاراعات کی دیکھ بحال، ان کی مرمت اور نئے منصوبہ جات پر کام جلد شروع کیا جائے۔سہیلی سرکار کمپلیکس کے کام پر جلد ازجلد آغاز کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھڑی شریف کمرشل کمپلیکس کا کام بھی مقررہ مدت پر مکمل کیا جائے۔ محکمہ اپنی آمدن میں اضافہ کرے اور کفایت شعاری اپناتے ہوئے مزاراعات پر آنے والے لوگوں کی خدمت کرے۔ بنیادی طور پر اس محکمہ کے قیام کا مقصد اولیا کرام کے مزاراعات پر آنے والے لوگوں کی دیکھ بحال اور خدمت کرنا ہے۔ اس کے لیے محکمہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات لائق تحسین ہیں مگر کسی بھی صورت اس کو خسارے میں نہیں جانا چاہیے اور اپنی آمدن کے اندر رہتے ہوئے محکمہ اخراجات مکمل کرے۔ملازمین کی پیشن سمیت دیگر معاملات کے حل کے لیے حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ اوقاف کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر اوقاف راجہ عبدالقیوم خان،پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری اوقاف، محکمہ مالیات اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ خوراک سالانہ میزانیہ کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام اوقاف کمپلیکس کی تعمیر،سہیلی سرکار کمپلیکس کی تعمیر اور کھڑی شریف کمپلیکس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ میرپور میں جامع مسجد کے ساتھ اضافی تعمیر کے ساتھ ساتھ دیگر تقریبا مزاراعات کے ساتھ اضافی مکانیت اور لنگر خانوں کی تعمیر کے حوالہ سے منصوبہ جات کی بھی منظوری بھی د ی گئی۔
وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزادکشمیر اولیا اللہ کی سرزمین ہے یہاں اولیا اللہ کی بہت بڑی تعداد مدفون ہے۔اولیا اللہ کی تعلیمات کی وجہ سے آج ہم یہاں مسلمان ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اسلامی کی حقیقی تصویر لوگوں کے سامنے رکھی جس کے باعث لوگ جوق در جوق اسلام میں داخل ہوئے۔ محکمہ اوقاف درباروں کے انتظام و انصرام، زائر ین کی میزبانی کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمات کے لیے ترویج اور اشاعت کے لیے ذمہ داریاں پوری کرے۔
وزیر اوقاف راجہ عبدالقیوم خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی بہترین کارکردگی کے باعث ابھی تک تمام اخراجات محکمہ اپنی آمدن سے پورا کر رہا ہے۔ محکمہ کی آسامیوں کی تخلیق پر نہ صرف پابندی لگائی بلکہ ادارے کے اند ر مالیاتی ڈسپلن بھی سختی سے نافذ العمل ہے۔ وزیر اعظم کے ویژن کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے یہ کوشش کی کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی خدمت کریں اور جو بڑے عرسا مبارک پر بہتر انتظامات کیے جائیں۔اولیا اللہ کے آستانوں پر عقیدت مندوں کی حاضری کے وقت ان کو تمام سہولیات کی فراہمی ہمارا مقصد ہے،ا س کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات کی اشاعت و ترویج کے لیے بھی محکمہ بھرپور کردار ادا رکر رہا ہے۔


واپس کریں