اظہر سید
کابل یونیورسٹی کے طالبات صدر داؤد کے دور میں آزادانہ پڑھتی تھیں اور پھر سوویت یونین کو گرم پانیوں سے روکنے کیلئے جنرل ضیا الحق اسلام لے کر آگیا ،امریکیوں کی جنگ لڑی اور پھر امریکیوں نے خود افغانستان میں جنگ لڑی ، چالیس سال کے دوران افغانستان جلتا رہا اور پاکستانی جہاد بیچتے رہے ۔ آج افغانی پاکستان سے نفرت کرتے ہیں ۔اج جن طالبان کو پاکستانی امریکیوں کی مدد سے افغانستان لائے ہیں وہ پاکستان کو ٹاٹا کہہ کر امریکیوں سے پینگیں بڑھا رہے ہیں ۔ہمیں لگتا ہے جو ڈیلٹا فورس امریکیوں نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کیلئے قائم کی تھی اسے طالبعلم بگرام تعینات کرنے کی اجازت دے دیں گے ۔پاکستان کے معاشی حالات افراتفری کی طرف جا رہے ہیں ۔
جو قوتیں سی ٹی بی ٹی سے لے کر آج تک پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے پیچھے ہیں وہی قوتیں عالمی مالیاتی اداروں کے زریعے پاکستان کو بتدریج شکنجے میں کس رہی ہیں ۔یہ وہ قوتیں ہیں جنہوں نے پناما کے زریعے سی پیک کا راستہ روکا اور بلوچستان میں عسکریت پسندی کے پیچھے ہیں ۔یہ وہ قوتیں ہیں جو ایسے جنرل کو سی پیک اتھارٹی کا چیرمین بنوا دیتی ہیں جس کے بچوں کے اربوں روپیہ کے کاروبار امریکہ میں ہیں ۔یہ قوتیں اتنی تگڑی ہیں کوئٹہ کے کور کمانڈر کیلئے بھی سلیم باجوہ اور آصف غفور ایسے جنرل تعینات کرا دیتی ہیں جو 2018 میں دشمن قوتوں کو شکست دے کر ایک نوسر باز کو وزیراعظم بنوانے میں شامل تھے ۔ باوجود اس کے وہ پانچ سال خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت میں معاشی تباہی کی بنادیں رکھ چکا تھا ۔
افغانستان کی چالیس سالہ جنگ میں ایٹمی اثاثوں کی جو کمائی کی تھی امریکی اب سود سمیت واپس لینے کیلئے کام کر رہے ہیں ۔جنرل عاصم منیر کے پیچھے بھی وہی قوتیں ہیں جو بہت طاقتور ہیں ۔یہ وہ قوتیں ہیں جو پاکستان کے سابق چیف جسٹس کو لندن میں فنڈ ریزنگ کے زریعے کمائی کی اجازت دیتی ہیں اور کسی سابق چیف جسٹس کو اچھی خدمات کے معاوضے کے طور پر "فیلو شپ" دیتی ہیں جیسے مشرف کو یورپی جامعات میں لیکچر کے زریعے نوازہ جاتا تھا ۔یہ قوتیں کسی سابق چیف جسٹس کے بچوں کی مغربی تعلیمی اداروں میں مہنگی تعلیم ممکن بناتی ہیں اور گرین کارڈ ہولڈرز کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا جج بنوا دیتی ہیں۔
یہ قوتیں اب فوج کی چین آف کمانڈ کے پیچھے ہیں جس دن یہ چین آف کمانڈ کا تقدس پائمال کرنے میں کامیاب ہو گئیں یہ قوتیں پیدا ہونے والی افراتفری میں یہ ایٹمی اثاثوں پر ہاتھ صاف کر جائیں گی ۔
ففتھ جنریشن وار کا جو تجربہ تین چار عقلمندوں نے کیا وہ ڈیجیٹل دہشت گردی میں تبدیل ہو چکا ہے اور خودکار نظام بن چکا ہے ۔نوسر باز کی حمائت کرو ۔ جھوٹ دھوکہ اور فراڈ کا بازار گرم کرو ۔ فوج کے چین آف کمانڈ پر حملہ کرو لاکھوں ہزاروں جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پزیرائی ملے گی اور ساتھ میں ڈالر بھی ۔
ان قوتوں کو ریاست مخالف صحافی ،یوٹیوبر یا انفلونسر بنانے کی ضرورت ہی نہیں رہی ۔ایسا سسٹم بنا دیا ہے جس نے پیسے کمانے ہیں وہ پلیٹ فارم پر اجائے اور پیسے کمانا شروع کر دے ۔
جو "نام نہاد بڑے صحافی" مالکوں نے نواز شریف اور زرداری کے خلاف پالتو بنائے تھے بیشتر باتھ روم فیم وجاہت ایس خان،مرے ہوئے باپ کے انگوٹھے جائداد کے کاغذات پر لگواتے پکڑا جانے والا ڈاکٹر معید ،کراچی لسانی فسادات کے دوران زخمی پختونوں کی ایم کیو ایم کو مخبری کرنے والا شاہین صہبائی سمیت متعدد اثاثے اب بیرون ملک بیٹھ کر اسی طرح ریاست کے خلاف کام کر رہے ہیں جس طرح اپنے بنائے طالب علم لال مسجد سانحہ کے بعد دشمنوں کے ہاتھ لگ گئے تھے ۔
اس وقت جن ججوں نے آئین اور قانون کا ڈھونگ رچا رکھا ہے وہ اصل میں اسٹیبلشمنٹ کے 2018 کے ناکام تجربہ سے پیدا ہونے والی مالکوں کی کمزوری سے فائد ہ اٹھا رہے ہیں۔ ان کے پیچھے وہی طاقتور قوتیں ہیں جو پاکستان میں افراتفری پیدا کرنا چاہتی ہیں ۔یہ قوتیں قوم کو تقسیم کر چکی ہیں ۔سی پیک روک چکی ہیں ۔معیشت نادہندہ کرا چکی ہیں ۔
اللہ پاکستان کی حفاظت کرے ۔
واپس کریں